نیند کی کمی کے نقصانات

Posted on at


   نیند یا سونے کی اہمیت  اور اس کی کمی کے نقصانات



بقول سائنسدانوں کے انسانی جسم کو اوسطاء روازنہ 6 سے 7 گھنٹے سونے کی ضروت ہے۔  اور اس سے کم نیند ہمیں کئی بیماریوں کا شکار کر سکتی ہے۔ بلند افشار خون اورعرضہ قلب جیسے مسائل ہو سکتے ہیں۔ نیند کی کمی  موٹاپا، ذیابیطس اور ذہنی دباو یعنی ڈپریشن کا سبب بنتی ہے۔ اور اکثر گاڑیوں وغیرہ کے حادثات نیند کی کمی ہی کی وجہ سے پیش آتے ہیں۔ کیونکہ نیند کی کمی انسانی دماغ پر براہ راست اثرانداز ہوتی ہے جس کا تعلق ہمارے موڈ اور توجہ سے ہوتاہے۔


نیند کی کمی کی چند علامات میں آنکھوں کی جلن، کھانے کے بعد معدے پر بوجھ محسوس کرنا، بستر پر جاتےہی سو جانا، گرم کمرے میں سوجانا ، اور خاص طور پر چھٹی والے دن لمبی نیند سو جانا عام ہیں۔


نیند کی کمی سےہمارے روزمرہ کاموں پر بہت ذیادہ منفی اثرات پڑتے ہیں، تھکاوٹ، سستی ، حوصلہ کی کمی ، تخلیقی کاموں اور مہارت کی کمی جیسے مسائل درپیش ہوتے ہیں۔ حتی کہ ایک مریض جو نیند کی کمی کا شکار ہو ذہنی دباو کی وجہ سے اس کے زخم بھی جلد ڈھیک نہیں ہوتے کیوںکہ اس سے امیون نٹی کی کمی ہوجاتی ہے۔ 


اس کی ایک عام علامت یہ ہے کہ یہ ہمیں نزلہ ، زکام کا شکار کر دیتی ہے۔ جو ہمیں توجہ اور یاداشت کی کمی جیسے امرض کا شکار کر دیتی ہے۔


 


ہم نیند کی کمی کے مسلئے کو کیسے قابو کر سکتے ہیں۔


   ہمیں اپنی نیند اور آرام کے اوقات کا ٹھیک تعین کرنا چاہیئے۔  چائے یہ اوقات چھٹی والے دن ہی کیوں نہ ہوں۔        اورانہی اوقات پر  کاربند رہناچاہیئے۔


رات کو سونے سے پہلے پیٹ بھر کر یا خالی پیٹ نہیں سونا چاہیے جو بے آرامی کا سبب بنتا ہے اور نیند مکمل نہیں ہونے دیتا۔  رات دیر تک ٹی وی نہیں دیکھنا چاہیئے، کسی اچھی سی کتاب کا مطالعہ کر لینا چاہیئے اس طریقے سے آرام بھی ملتا ہے اور ٹھیک وقت پر سونے میں مدد ملتی ہے۔  سونے کے لئے کمرے میں خاموشی اورکم روشنی کا ماحول باننا چاہیئے۔ سونے سے پہلے کسی بھی نشہ آورچیز سے پرہیز کرنا چاہیئے۔


اور یہ بات لازم ہے کہ سونے سے پہلے سونے کی دعا ضرور پڑھ لے۔


                         



160