بےخوابی کے مرض میں مبتلا خواتین

Posted on at


ایک حالیہ تحقیق نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ مردوں کے مقابلے میں ایسی خواتین کی تعداد دوگنی ہے جو کہ بےخوابی کے مرض میں مبتلا ہیں البتہ تعلیم یافتہ خواتین میں اس کے امکانات قدرے کم ہیں جو کہ اطمنان سے سو سکتی ہیں۔

تائیوان میں ہونے والی ایک سروے میں 15 سال یا اس سے زائد کے 40 ہزار افراد پر تجربات کے بعد علم ہوا ہے کہ خواہ مرد ہوں یا خواتین بے خوابی کا مرض ایسے لوگوں میں عام ہے جو کہ بوڑھے ہوں، انھیں طلاق یا علیحدگی کا سامنا ہو، آمدنی کم ہو، بے روزگار ہوں، ان کی صحت خراب ہو یا جن کے بچے زیادہ ہوں۔

خواتین میں بلند معیار تعلیم ان کی نیند میں کوئی خلل نہیں ڈالتا مگر اس کے برعکس دیکھیں تو مردوں میں یہی چیز مشکلات کا باعث ہوتی ہے۔ عورتوں میں راتوں کو جاگ جانے کا ایک اہم عنصر تو حیاتیاتی ہے لیکن دیگر وجوہات نفسیاتی ہو سکتی ہیں جن میں بے پناہ تھکاوٹ، گھر بار کی زمہ داریاں، بچوں کی پرورش وغیرہ شامل ہیں جن میں غربت کے سبب اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔

اس سے ظاہر ہے کہ اچھی تعلیم اور خوش و خرم طرز زندگی کا نیند سے بڑا گہرا واسطہ ہے۔



About the author

kanwalkhan

My name is Huma Khan. I am a student of B.S gender studies. I was in search of a platform for showing my abilities to the world by writing blogs. Now, i found filmannex for showing my passion about writing blogs. And i am very happy being a part of…

Subscribe 0
160