(وجود مصطفیٰ احسان خداوندی (چوتھا حصہ

Posted on at


حضورؐ سے پہلے زمانہ جاہلیت میں اور اس سے پہلے جو قومیں آئیں کاروبار میں بددیانتی کو اساس بنائے ہوئے بیٹھے تھے۔ وہ کبھی تولنے میں فرق ڈالتے تھے تو کبھی دکھاتے کچھ تھے اور دیتے کچھ تھے۔ عرب کے لوگ کاروباری اخلاق سے بالکل ناآشنا تھے۔ دیانتداری اور راست بازی جیسی انمول چیز ان کے اصولوں کا حصہ نہیں تھی۔ تاجر عموماً قسمیں کھاتے تھے جس کو جتنا ادھار دیتے تھے اس سے زیادہ اس پر سود لیتے تھے اور اگر کوئی اسے دینے کی ہمت نہیں رکھتا تھا تو اس کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کرتے تھےاس دور میں سود جیسی لعنت نے بہت سے گھروں کو تباہ کر کے رکھ دیا۔



لیکن حضورؐ نے شروع سے کاروبار میں اعلیٰ ظرفی کا بلند حوصلگی استغنا، امانت داری، دیانتداری اور راست بازی کو اپنا شعار بنائے رکھا۔ عرب کا پیشہ تجارت تھا اور اس وقت سود تجارت کا لازمی جزو تھا۔ سود چاہے کاروباری نوعیت کا ہو یا کسی اور نوعیت کا برائی ہے ایسی برائی جو گھروں کا سکون اڑا کر لے جاتی ہے جو مظلوموں کو یتیم کر دیتی ہے اور برکت جیسی نعمت کو دیمک کی طرح چاٹ جاتی ہے کسی معاشرے میں استحصالی قوتوں نے اسے ضروری کیوں نہ بنا دیا ہو جیسا کہ آج کل کے سرمایہ دارانہ دور میں سود کو ناگزیر بنا دیا گیا ہے۔



آپؐ کی سیرت ساری دنیا کے لیے عملی مثال ہے۔ جس نے لوح انسانیت پر مثبت پہلو نقش کیے اور نظر بینا کو ان مثبت پہلووں کا مشاہدہ کرنے پر آمادہ کیا۔ آپؐ کی سیرت اعلیٰ اوصاف کو حامل ہے۔ آپؐ سے پہلے آنے والے نبیوں میں جتنے اوصاف تھے وہ تمام کے تمام اللہ تعالیٰ نے آپؐ میں جمع فرمائے اور اس طرح آپ کی انسانیت کی فلاح و بہبود مضمر ہے۔ آپؐ کی سیرت، آپؐ کی شخصیت اس قدر جامع، ارفع، اعلی، مقدس، مکمل محتم و مکرم ہے ۔



محسن انسانیت کی سیرت طیبہ کا کوئی پہلو ایسا نہیں جو عزت و عظمت اور شان و رفعت کے بلند ترین عہد پر فائز نہ ہو۔ آپؐ کی پیدائش سے پہلے اور بعد میں عرب صلح و امن اور حسن تدبیر سے عاری تھے۔ ذرا سی بات پر تلواریں نیاموں سے باہر آ جاتیں۔ نسلوں کی نسلیں ختم ہو جاتیں۔ پیاسے ریگستانوں کی پیاس بجھ جاتی لیکن انسانی خون کی قدر کسی دل میں گھر نہ ہو پاتی اور اس طرح صلح و امن کی قسمت نہ جاگتی۔ لیکن آپؐ نے دنیا کو امن و آشتی کا پیغام دیا۔ آپ کی برکتوں اور رحمتوں سے امن اور انسانی حقوق کی قدروں کو پامال کرنے والے اس گوہر نایاب کے قدر شناس بن گئے اور انسانیت کی عظمت پر ایمان لے آئے۔ آپؐ نے نبوت سے پہلے قیام امن اور انسانی حقوق کے تحفظ کی انجمن کا انعقاد بھی کیا جس میں مختلف قبائل کے سرداروں کو راضی کیا اور ان کے تعاون سے علاقہ میں امن قائم کیا۔ 




About the author

Asmi-love

I am blogger at filmannex and i am very happy because it is a matter of pride for me that i am a part of filmannex.

Subscribe 0
160