اسلامی معاشرے میں کرپشن جیسی بد عنوانی

Posted on at


معاشرے میں پھیلی ہوئی بے شمار خرابیوں میں ایک بڑی خرابی رشوت اور بدعنوانی (کرپشن) ہے۔ جو آج کل اپنے عروج پر ہے۔ اس برائی نے گزشتہ ایک عشرہ میں جو فروغ حاصل کیا ہے، اس کی مثال ماضی میں کہیں نہیں ملتی۔ ایک دور تھا جب لوگ کہا کرتے تھے کہ فلاں آدمی رشوت لیتا ہے لیکن اب وہ وقت آ گیا ہے جب لوگ بتلاش بسیار کے بعد کہتے ہیں کہ فلاں آدمی رشوت نہیں لیتا۔ یہ صورت حال معاشرے کے انحطاط کی آخری حدود کی نشاندہی کرتی ہے۔

 

ایک سماجی کارکن کی ذمہ داری ہے کہ وہ معاشرے کے رگ و پے میں سراعیت کر جانے والے اس زہر کے تریاق کے لیے،خود اپنے آپ کو مثال اور نمونہ بنائے۔ جب وہ خود رشوت لینے اور رشوت دینے سے اجتناب کرے گا تو اصلاح کے لیے بڑے سے بڑے راشی افسر سے بھی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر سکے گا اور اسے کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے ممکنہ اقدامات بروئے کار لا سکے گا۔

 

ہمارے معاشرے کا یہ المیہ ہے کہ اسلامی تعلیمات سے پہلو تہی کے نتیجہ میں یہاں امیر، امیر تر اور امیر، امیر تر ہوتا جا رہا ہے اور دولت سمیٹ کر چند ہاتھوں میں مرتکز ہوتی جا رہی ہے۔ اسلام نے جو معاشی نظام مسلمانوں کو دیا ہے اس پر عمل کرنے کے نتیجہ میں دولت چند ہاتھوں میں سمیٹنے کی بجائے غریب کے دروازے تک پہنچتی ہے۔ زکوٰۃ و عشر اور صدقات، صاحب حیثیت افراد سے لے کر اہل حاجت تک پہچانا اسلامی نظام معیشت کا بنیادی خاصہ ہے۔

 

 ایک مثالی کارکن کو چاہیے کہ وہ غریبوں کی امداد کے لیے امیر طبقے کو اس بات پر آمادہ کرے کہ وہ محروم طبقوں کو اللہ کی جانب سے دی ہوئی دولت میں حصہ دار بنائیں اس سے یقیناً معاشی نا ہمواریوں کا خاتمہ ہو سکے گا۔ اسی طرح کی اہم ذمہ داریاں ہم پر بھی لازم ہے کہ معاشرے میں موجود ایسی بدعنوانیاں جو اسلامی تعلیمات کے مخالف ہیں ان کی روک تھام کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنی اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں اور ایک سماجی کارکن کی طرح اس طرح کی مثالوں میں اہم کردار ادا کریں۔  

If you want to share my any previous blog click this link http://www.filmannex.com/blog-posts/aafia-hira/2.

Follow me on Twitter: Aafia Hira

Thanks for your support.

Written By: Aafia Hira



About the author

Aafia-Hira

Name Aafia Hira. Born 2nd of DEC 1995 in Haripur Pakistan. Work at Bit-Landers and student. Life isn't about finding your self.LIFE IS ABOUT CREATING YOURSELF. A HAPPY THOUGHT IS LIKE A SEED THAT SHOWS POSITIVITY FOR ALL TO REAP. Happy to part of Bit-Landers as a blogger.........

Subscribe 0
160