پاکستان میں خواتین کے حقوق کی پامالی اور ان کے مسائل۔

Posted on at


اللہ تعالیٰ نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا ھے ۔اور اس میں ۲ صنفیں ایک مرد اور ایک عورت اور اللہ تعالیٰ اور اسکے پیارے رسولﷺ نے ان دونوں کے حقوق کلی طور پر واضح کر کے بتا دیۓہیں۔



اور آجکل ہمارے معاشرے میں عورت کے بہت سے حقوق کی حق تلفی کی جا رھی ھے۔اور اس  وجہ سے خواتین کو بہت زیادہ مصیبتوں  اور مشکلات  کا سامنا کرنا پڑ رھاھے۔اور ان مسائل میں سب سے پہلا اور اہم مسئلہ تعلیم کے حصول کا ھے۔ہمارے معاشرے میں تعلیم اور خاص طور پر عورتوں کی تعلیم پر نہ تو کئی خاص توجہ دیتا ھے اور نہ ہی کوئی اس کو اچھا سمجھتا ھے۔



اور اگر کوئی خوش قسمتی سے پڑھنے کی اجازت پا  لے تو وہ صرف سکول کے لیول تک ہی تعلیم حاصل کر سکتی ہیں بہت کم ایسی خواتین ہیں جو کہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرتی ہیں۔مگر مشکلات کا سامنا ان کو بھی کرنا پڑتا ھے۔کیونکہ اگر وہ بہت کامیاب طالبات بھی ہوں تو ان کو کام کرنے یا ڈھونڈنے کی مشکل ہوتی ھے اور اگر کام مل جاۓ تو بہت زیادہ امتیازی برتاؤ کیا جاتا ھے بہت ہی حقارت بھری نظروں سے دیکھا جاتا ھے۔



اسکے علاوہ دوسری مشکلات جن میں زبردستی کی شادی یا کم عمری کی شادی یہ ایک ایسا مسئلہ ھے جس کی لپیٹ میں عمومی طور پر دیہی علاقوں کی لڑکیاں شامل ہوتی ہیں یا پاکستان کے ایسے بہت سے قبائلی علاقے ہین جن میں زبردستی کی شادی یا بہت ہی کم عمر میں شادی کا رواج ھے۔اس سے نہ تو تعلیم مکمل ہو سکتی ھے اور نہ ہی ایک خوشگوار زندگی گزاری جاسکتی ہے۔  اور کئی اور رواج یا جاہلیت کے  کام جیسے قرآن سے شادی ،ونی ،اور بدلے میں عورتوں کی  شادی کرا دینا ایسے کام ہیں جس  کا ہمارے معاشرے میں رواج عام ہے۔



معاشرے میں حقیر نگاہوں سے دیکھا جانا ،ملازمت میں کم مواقع،جنسی زیادتیاں ،گھریلو تشدد ایسی زیادتیاں ہیں جوکہ ہمارے معاشرے میں ایک ناسور کی صورت اختیار کر چکی ہیں۔


معاشرے میں عورت کا ایک اہم مقام ہے اور اسکا ہم سب کو بہت خیال رکھنا چاہیۓ اور حکومت کو بھی چاہیۓ کہ وہ ایسی قانون سازی کرے جسکی بدولت عورت کو تحفظ حاصل ہو۔.



خواتین کی تعلیم کیلۓ ضروری اقدامات کیۓ جانے چاہیئں تا کہ معاشرہ ایک پڑھے لکھی نسل میں پروان چڑھے ۔اور ایک پڑھا لکھا معاشرہ جسمیں خواتین کی تعلیم بہت ضروری ھے اور یہ ہی معاشرے قوم اور ملک کی ترقی کی کنجی ھے۔



پاکستان میں خواتین کے حقوق کے بارے میں جاننے کیلۓ میرے مزید بلاگ یہاں پڑہیں


اگر آپ فلم انیکس پر رجسٹر نہیں ہیں تو ابھی یہاں رجسٹر ہوں اور بلاگنگ اور فلم میکنگ کے زریعے پیسے کمائیں۔


 فلم انیکس پر مجھے سبسکرائب کریں اور میرے مزید بلاگز پڑھیں


http://www.filmannex.com/afia-ahmad


 



About the author

Aiman-Habib

My name is Aiman ,And iam a student in KPK University.And now I am bloger at filmannex..AND feeling great to join filmannex.

Subscribe 0
160