صابن ! چند اہم حقائق

Posted on at


 

وقت کے ساتھ ساتھ انسان کی روزمرہ کی ضرورتوں میں اضافہ ہوتا رہا ہے اسی طرح آج کی روزمرہ کی ایک ضرورت صابن بھی ہے پہلے زمانے میں صابن صرف سفید رنگ میں دستیاب ہوتے تھے لیکن عصر حاضر میں اب طرح طرح کے رنگا رنگ صابنون سے دوکانوں کی شلفیں بھری رہتی ہیں انتخاب کرنا مشکل ہو جاتا ہے پہلے زمانے میں صابن صرف بدن کی میل کچیل صاف کرنے کے لیے استعمال ہوتا تھا لیکن وقت کے ساتھ ساتھ ہر شے میں تبدیلی آئی ہے تو صابن کیون پیچھے رہتا اسلیے آج کے دور میں صابن کی بھی کئی اقسام ہیں اور انکا مختلف مقاصد کے لیے استعمال ہوتا ہے لیکن پھر بھی اسکے بارے میں ہماری معلومات میں کوئی خاص اضافہ نہیں ہوا

ہم زندگی بھر سے صابن استعمال کررہے ہیں لیکن ہم کو صابن کے بارے مین صرف یہی معلوم ہے کہ اس کے اجزاء ترکیبی گلیسرین ، تیل جھاگ پیدا کرنے والےاجزاءاور خوشبو شامل ہیں اسکے علاوہ اگرہم صابن کو زیادہ گیلی جگہ میں چھوڑ دیں تو یہ بہت نرم ہوجاتا ہے لیکن ہمارے ایک جاننے والے دوست جہنون نے صابن کی بہت زیادہ مارکیٹنگ کی ہے ہمیں صٓابن کے بارے میں چنداہم حقائق سے آگاہ کیا

انہون نے بتایا کی صابن کی صرف دو بڑی اقسام ہیں ایک تو گلیسرین والے اور دوسرے بغیر گلیسرین کے صابن اسکے علاوہ صابنوں میں جو خصوصیات پائی جاتی ہے یہ سب ضمنی ہیں ان کے حساب سے تو صابن کی درجہ بندی تو بہت آسان ہیں لیکن جب ہم کسی سپر سٹور میں جائے تو وہان ہربل ، اینٹی سیپٹک ، رنگ گورا کرنے والے خوشبو والے نمی برقرار رکھنےوالے اور نہ جانے کون کونسے صابن ہم کو چکر کررکھ  دیتے ہیں ہمارے دوست کے مطابق صابن آپ اپنے بجٹ اور ضرورت کے تحت خریدتے ہیں صابن کے استعمال سے پہلے آپکو اپنی جلد کے بارے میں معلوم ہونا چاہیے

ہمارے یہاں میڈیکیٹد صابن ڈاکٹر کے نسخے کے بغیر مل جاتے ہین لیکن انکا استعمال اپنی مرضی سے نہ کیا جائے تو بہتر ہیں چھوٹی موتی جلدی تکلیف میں یہ صابن مفید ثابت ہوتے ہین لیکن بعض اوقات یہ حساس جلد پر ری ایکشن کر جاتے ہیں تو یہ بہت بڑا مسئلہ بن جاتا ہے اگر بڑون کی جلد نازک ہو تو ان کو بے بی سوپ استعمال کرنے چاہیے صابن صرف اچھی اور بڑی کمپنیوں کے استعمال کرنے چاہیے تا کہ انسانی جلد پر کسی قسم کے مضر اثرات مرتب نہ کریں

 



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160