بھیک مانگنا غربت یا پیشہ

Posted on at


ہم کہیں بھی باہر نکلیں تو ہمیں اپنے اردگرد بہت سے ایسے لوگ دیکھنے میں ملتے ہیں جو کے لوگوں کے آگے ہاتھ پھیلا رہے ہوتے ہیں . جنہیں یا تو ٹھکرا دیا جاتا ہے یا پھر اگر کسی پر زیادہ رحم آ جائے تو اسے چند روپیے دے دیتے ہیں . آخر یہ لوگ اس کیوں کرتے ہیں ؟ کیا سچ میں اتنی غربت ہے کے ان کے پاس کھانے کے لئے بھی کچھ نہیں ہوتا ؟ یا پھر ان لوگوں نے اسی پیشے کو اپنا روزگار بنایا ہوتا ہے


.


 


میرے اپنے خیال سے یہ دنیا کا سب سے گھٹیا کام ہے جس میں لوگ کچھ پیسوں کے لئے اپنے آپ کو ذلیل کرتے ہیں . ان میں نہ صرف بوڑھے  بلکے بچے اور جوان بھی  شامل ہوتے ہیں یہاں تک کے عورتیں بھی شامل ہوتی ہیں .
حادثات انسان کی زندگی کا  حصّہ ہوتے ہیں . لیکن اسکا یہ مطلب نہیں ہوتا کے سب کچھ ٹھیک ٹھاک ہونے کے  باوجود بھی لوگوں کے آگے ہاتھ پھیلائیں . جب کے ہمارے دین اسلام میں بھی اس سے منا  کیا گیا ہے . غربت کا ہرگز یہ مطلب نہیں کے انسان محنت کو چھوڑ کے آگے ہاتھ پھیلانے لگے



دنیا میں ایسی ہزاروں مثالیں ہیں کے جو لوگ معذور ہوتے ہیں لیکن پھر بھی وہ دنیا کے آگے ہاتھ پھیلانے کے بجاے اپنی مدد آپ کے تحت محنت کرتے ہیں اور خود اپنی روزی  کماتے ہیں .
ایک انسان خود تو اس پیشے سے منسلک ہوتا ہے لیکن اپنے بچوں کو بھی اس کام میں لگا دیتا ہے . یہ لوگ اپنا ضمیر تک بیچ چکے ہوتے ہیں . اگر انہیں کوئی محنت کا کام ملے بھی سہی تو پھر بھی اس کام کو چھوڑ کر لوگوں کے آگے ہاتھ ہی پھیلائیں گے .کیوں کے انھیں اسی کم میں راحت ہے



میں آخر  میں بس اتنا کہوں گا کہ اگر اللہ کے آگے ہاتھ  پھیلیں گے تو پھر لوگوں کے آگے کبھی بھی ہاتھ نہیں پھیلانا پڑے گا . اللہ  بھی ان لوگوں کا ساتھ دیتے ہیں جو محنت کرتے ہیں اور اپنی مدد آپ کے تحت کرتے ہیں



About the author

160