زندگی کیا ہے ؟؟؟

Posted on at


 

میں ہمشہ اکیلے بیٹھ کے سوچتی ہوں کہ اخر زندگی کیا ہے اس کا مطلب کیا ہے ، ہم اس کی تعریف کس طرح کرے گے  ، ہمیں  یہ زندگی کیوں دی گی؟؟؟ اور ہم اس کی صحیح وضاحت کیسے کرے گے. کچھ لوگوں کے مطابق یہ سانس کو پھیپھڑوں تک لے کے جانے کا عمل ہے اور آنکھوں سے دنیا دیکھنے کا عمل زندگی ہے. کچھ لوگ زندگی کو وقت کا پہیہ کہتے ہیں ..... پر جب میں  زندگی کو دیکھتی ہوں تو مجھے یہ ان آنسوں کا کنارہ لگتا ہے جو کبی بہاے نہ گئے ہو ، تکالیف ، غم، ہار کا ایک تپتا ریگستان جس کی کوئی حد نہیں پر ساتھ میں ہی دوسری طرف خوشی، جیت، محبت کا ایک نخلستان بھی ہے جہاں تپتے ریگستان میں سفر کرنے والے کچھ دیر آرام کرتے ہے .

ایک نخلستان بھی ہے جہاں تپتے ریگستان میں سفر کرنے والے کچھ دیر آرام کرتے ہے .

کچھ لوگ کہتے ہے کہ زندگی دماغ کی  طرف سے دیا گیا انسان کو ایک  دھوکہ ہے جو مختلف احساسات کے  ذریعے انسان کو بیوقوف بناتا ہے. زندگی وہ ہے جو ہم سوچتے ہے. ہم اتنے ہی ڈرپوک ہے جتنا ہم خود کو سوچتے ہے اتنے ہی بہادر جتنا ہم بننا چاہتے ہے. ہم اتنے ہی بوڑھے ہے جتنا ہم محسوس کرتے ہیں، ہم اتنے ہی مظبوط ہے جتنی ہم میں طاقت ہے، اور اتنے ہی افسردہ جتنا ہمارا دماغ ہمیں محسوس کرواتا ہے.

ہم میں سے بہت سے لوگ ایسے ہے جو تلخ حالات میں زندگی گزر رہے ہیں اور  زندگی کی روشن طرف جانا چاہتے ہے ایک اچھی زندگی گزرنا چاہتے ہے، پر ان میں اتنی ہمت نہیں کہ وہ اپنی زندگی کا رخ موڑ سکے. وہ لوگ اپنی زندگی کو ایک سلاٹ مشین کی طرح استمال کرتے ہیں کہ نہ جانے کب کوئی جیک پاٹ لگ جائے. وہ اپنی زندگی کو خود بنانے کا نہیں سوچتے بلکہ دوسروں کے سہارے جیتے ہیں

ہم میں سے بہت سے لوگ اپنی زندگیوں کو بغر کسی خاص وجہ کے گزارتے ہیں. اسے زندگی جینا نہیں کہتے پر یہ وقت کا ضیاع ہے. زندگی  دوسروں کو خوش کرنے کا نام ہیں اور لوگوں کے چہرے سے غم دور کرنے کا نام ہے. جو  انسان دوسروں میں خوشیاں بانٹتا ہے وہ زیادہ خوش رہتا ہے. 



About the author

160