پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات

Posted on at


پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات بہت دیرینہ ہیں۔ سعودی عرب کی حکومت نے تحریک پاکستان کے دوران بھی مسلم لیگ اور مسلمانوں کی بھرپور حمایت کی  اور جب پاکستان معرض وجود میں آیا تو سعودی عرب کی عوام اور حکومت نے پاکستان کی قیام کے موقع پر خوشیاں منائیں۔ سعودی عرب ان چند ممالک میں سے ایک ہے جنہوں نے ابتداء ہی سے پاکستان کو قبول کیا ۔



پاکستان اور سعودی عرب کے خوشگور تعلقات وقت کے ساتھ ساتھ مضبوط سے مضبوط تر ہوتے چلے گئے اور جب بھی پاکستان کو کوئی مسئلہ درپیش ہو ا ، سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کی سفارتی ، معاشی، اخلاقی مدد کی۔ ان تعلقات کو صدر ضیاءالحق کے دور میں مزید تقویت حاصل ہوئی۔ اس کی خاص وجہ ضیاءالحق اور سعودی عر ب کے شاہی خاندان کے درمیان ذاتی تعلق بھی تھا۔ جنرل ضیاء الحق کے دور حکومت میں  سعودی عرب نے پاکستانی ملازمت پیشہ افراد کے لیے ہزاروں ویزے جاری کیے اور پاکستان میں کئی اہم منصوبے شروع کیے۔ سعودی عرب ہی کی  مالی اعانت سے اسلام آباد میں  شاندار فیصل مسجد اور بین الاقوامی اسلامی یونورسٹی قائم کی گئی ہے۔



سعودی  عرب اور پاکستان کے درمیان فوجی تعاون بھی بر قرار ہے۔ پاکستان سعودی  عرب کو دفاع کے شعبے میں مختلف اعانت دیتا رہتا  ہے۔ 1998ء میں جب پاکستان نے ایٹمی تجربہ کیا  اور بین الاقوامی برادری نے پاکستان پر کئی قسم کی پابندیاں لگائیں تو سعودی عرب نے پاکستان کے معاشی مسائل کو حل کرنے کے لیے کئی سال تک  کروڑوں کا تیل مفت فراہم کیا۔ اکیسویں صدی کی ابتداء ہی سے بین الاقوامی برادری، سعودی عرب اور پاکستان کو بین الاقوامی دہشت گردی کا سامنا کرنا پڑا ۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔



اکتوبر  2005ء کو جو تباہ کن زلزلہ آیا  اور بے انتہا جانی اور مالی نقصان ہوا ۔ اس مشکل وقت میں سعودی عرب نے بڑھ چڑھ کر مدد کی۔ دو ہفتے پہلے ہی کی بات ہے جب سعودی شہزادہ پنجاب آیا تو پاکستان کے حکمرانوں نے اتنے ذیادہ معاشی دباؤ کے باوجود  اس کا پر تکاب استقبال کیا اور سڑکوں اور چوکوں کو دلہن کی طرح سجایا۔ جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے اور اللہ کے حکم سے یہ دونوں اسلامی ممالک ہمیشہ اچھے دوست رہیں گے۔




About the author

shahzad-ahmed-6415

I am a student of Bsc Agricultural scinece .I am from Pakistan. I belong to Haripur.

Subscribe 0
160