نماز کی برکات

Posted on at


نماز ایک ایسا عظیم عمل ہے جو ہر انسان کے دل میں نور کی روشنی پیدا کر دیتا ہے ،نماز ہی سے دنیا اور آخرت کی کامیابی ملتی ہے ،اور دلی سکون حاصل ہوتا ہے اور نماز ہی ہے جو روزی میں برکت پیدا کرتی ہے نماز کی برکت سے نمازی کی قبر میں روشنی ہوتی ہے نماز کے بغیر کوئی نیکی قبول نہیں ہوتی

                              

نماز اللہ کو خوش کرنے اور اللہ سے براہراست ملاقات اور بات کرنے کا زریعہ ہے اور اللہ کے ہاں سب سے بہترین عمل نماز ہی ہے اور نماز ہی کافر اور مسلمان کے درمیان فرق کرتی ہے ،نماز انسان کو برائی سے روکتی ہے نماز جنت کی کنجی ہے نماز ہی دین اسلام کی بنیاد ہے

                   

نماز قیامت کے دن نمازی کے سر پر سایہ کرے گی نماز کی برکت سے نمازی قبر میں منکر نکیر کے سوالوں کے جواب آسانی سے دیگا ،نماز مومن کی مہراج ہے نماز دین کا ستون ہے اور نماز مومن کے دل کا نور ہے

                       

ہمیں غور و فکر کرنی چایئے کہ ہم روزانہ کتنا وقت فضول کاموں میں ضیا کر دیتے ہیں حالانکہ مسجد میں اذان کی آواز بھی آ رہی ہوتی ہے کہ او کامیابی کی طرف لیکن ہم اپنے کاموں میں مشول رهتے ہیں ،اور انٹر نیٹ یا ٹی وی پر کوئی پروگرام دیکھ رہے ہوتے ہیں یہ فون پر بفضول گپ لگاتے رهتے ہیں

                       

اور نماز کا کوئی کہ دے تو گویا اس نے کوئی نا معقول بات کہ دی ہو ایسی نظروں سے اسے دیکھتے ہیں ،ہم یہ کیوں نہیں سوچتے کہ ہمارا رب ہمیں پوکار رہا ہے ،اور آپ خود آج ایک منٹ کر لئے سوچیں کہ ہم ٢٠ گھنٹوں میں سے ١٢ گھنٹے یا اس سے بھی زیادہ انٹر نیٹ یا ٹی وی دیکھنے میں لگا دیتے ہیں جس کا حاصل کچھ بھی نہیں ہوتا الٹا بےسکونی اور پریشانی ہی ہوتی ہے

                     

فجر کی ٤ رقت کا ٦ منٹ اور ظہر کی نماز کے ١٠ رقت کے ١٢ منٹ اور عصر کی نماز کے ٦ منٹ .مغرب کی ٥ رقت کے ٧ منٹ اور ایشا کی نماز کے ١٠ منٹ ہی لگا دیں تقریباً آدھا گھنٹہ بھی نہیں بنتا تو کیا ہم اور آپ لوگ اتنا بھی نہیں کر سکتے کہ ٢٤ گھنٹوں میں سے آدھا گھنٹہ ہی نماز کے لئے نکل دیا کریں

                            

آپ لوگوں نے دیکھا ہوگا کہ رمضان میں کتنی برکت ہوتی ہے ہر طرف نور ہی نور ہوتا ہے کیوں کہ ہر کوئی چھوٹا بڑا بزرگ عورتیں کثرت سے نوافل اور قران کی تلاوت کرتے نظر اتے ہیں اگر ہم سب پورا سال ہی یہ عمل کرتے راہیں تو پورا سال برکتیں اور رحمتیں نازل ہوتی راہیں گی ،اور کوئی بھی غریب نا رہے گا کیوں کہ اللہ کا وعدہ پانچ وقت کی نماز کے ساتھ ہے

                          

آپ سب آج سے یہ عہد کر لیں کہ آج کے بعد ہر کوئی نماز کی پابندی کریگا اور خود ہی نہیں بلکه دوسروں کو بھی اس کی تلقین کریگا اور اپنا گھر میں چھوٹے بچے ہوتے ہیں اس کو بھی ساتھ لے کر جائیں کیوں کہ جب وو بڑھے ہونگے اور انہوں نے نماز قائم رکھی تو وو آپ کے لئے صدقہ جاریہ بن جائیگا

                         

                           اللہ ہمہیں سمجھ کی توفیق عطا فرمائے (امین) 

 

fbid- abidkhanad71@live.com

writer-abidkhan



About the author

abid-khan

I am Abid Khan. I am currently studying at 11th Grade and I love to make short movies and write blogs. Subscribe me to see more from me.

Subscribe 0
160