جہیز

Posted on at


 

میرا آج کا موضوع جس پر میں بلا گ لکھنا چاہتا ہوں وہ ہے جہیز۔یہ وہ لفظ ہے کہ جس کو ہم سب بہت اچھی طرح سے جانتے ہیں۔اور خاص طور پر وہ والدین جن کے گھر میں جوان بیٹیاں ہوں۔

 

جہیزبنیادی طور پر عربی ذبان کا ایک لفظ ہے جس کے لغوی معنی اسباب یا سا زو سامان ہے۔ہم سادہ الفاظ میں اس طرح بھی کہ سکتے ہیں کہ جہیز وہ سامان ہے جو ماں باپ اپنی بیٹی کو اس کی شادی کے موقع پر دیتے ہیں۔

 

جہیز کی رسم صدیوں سے چلی آرہی ہے۔ ہر زمانے میں جہیز دینے کے الگ الگ طریقے رہے ہیں۔اور ہر ملک اور ہر علاقے میں جہیز کا سامان بھی مختلف چیزوں کی صورت میں دیا جاتا ہے۔

 

لیکن عمومی طور پر یہ سامان،روپیہ پیسہ،سونے یا چاندی کے زیورات، روز مرہ استعمال کے کپڑوں اور کھانے کے برتنوں پر مشتمل ہوتا ہے۔

 

آج کل یہ رسم ایک ایسی مصیبت بنتی جا رہی ہے کہ جس کی وجہ آئے دن نہ جانے کتنی ہی معصوم لڑکیاں کنواری بیٹھی رہ جاتی ہیں۔ان کے ماں باپ کے پاس اتنے وسائل نہی ہوتے کہ وہ لڑکے والوں کے مطالبات کو پورا کر سکیں۔نتیجہ یہ ہو تا ہے کہ لڑکے والے کسی اور گھر کا رخ کر لیتے ہیں۔اور لڑکی گھر میں بیٹھے بیٹھے اپنی ساری ذندگی گزار دیتی ہے۔

 

کئی دفعہ تو ایسا بھی ہوتا ہے کہ کم جہیز یا شادی کے بعد بھی لڑکی کے گھر والوں کو مطالبات وقتاّ فوقتاؒ دیے جاتے رہتے ہیں اور اگر کسی مجبوری کی وجہ سے پورے نہ کئے جائیں تو لڑکی کو مارا پیٹا جاتا ہے اور اکثر اوقات تو ذندہ جلا دیا جاتا ہے۔

 

افسوس ہے لوگوں کی ایسی سوچ پر۔ حالا نکہ اگر دیکھا جائے تو عورت کا اصل جہیز تو اس کی تعلیم اورتربیت ہی ہوتی ہے۔ جس کی مدد سے وہ اپنے گھر کو جنت بنا سکتی ہے۔

        

    By

Wiki Annex

Blogger :- Filmannex

Previous Blog Posts :- http://www.filmannex.com/blog-posts/wiki-annex

                                                                                                        

 



About the author

160