وہ ممالک جن میں ٹو پارٹی سسٹم رائج ہے وہ ہر لحاظ سے مضبوط ہیں کیوں کے پارٹیاں ملک گیر ہوتی ہیں وہ علاقائی مفادات سے بالاتر ہو کر ملکی ترقی
کے لیئے کام کرتی ہیں .شاید یہ ہی وجہ ہے کے پاکستان ترقی کی ڈور میں پیچھے رہ گیا .
پاکستان میں اس وقت چھوٹی بڑی ٢٠٠ کے قریب سیاسی جماعتیں موجود ہیں مگر ان کوئی وفاقی جماعت نہیں پاکستان کے دولخت ہونے میں اک اہم وجہ
یہ بھی تھی کے اس وقت کی دوںوں جماعتوں پیپلز پارٹی ،عوامی لیگ میں ایسی کوئی سیاسی جماعت نہ تھی جو دونوں جگہوں مغربی اور مشرقی پاکستان
میں سے فتح حاصل کرتی اور پاکستان دولخت ہونے سے بچ جاتا مگر علاقائی سیاسی مفادات نے یہ دن دکھلایا .
اس وقت ملک میں کوئی پارٹی نہیں جو وفاقی ہو ن لیگ ، پیپلز پارٹی .ایم کو ایم ،یہ سب مختلف صوبوں کی پارٹیاں ہیں تاہم حالیہ انتحابات میں پاکستان تحریک انصاف
ایک وفاقی پارٹی کے طور پر سامنے آئی ہے . ملک میں اس وقت کوئی لیڈر موجود نہیں سواے عمران خان کے جن کو ملک کے تمام صوبوں سے حمایت ملی ہو .
اور انشاللہ عمران خان پاکستان کے مستقبل کے پرائم منسٹر ہوں گے .اور پاکستان ان سیاسی پلدران سے آزاد ہو گا .