اس دل کوزندگی عطا کر دے

Posted on at


اے الله تو نور کا خزانہ ہے مجھ' کو روشنی عطا کر دے


میں تیری آگہی کا طلب گار ہوں مجھ کو آگہی عطا کر دے


 


مجھے تو ذکر کا شوق عطا کر دے بندگی کی ہمّت عطا کر دے


میرا دل ھو چکا ہے بلکل مردہ اس دل کوزندگی عطا کر دے


تو دونوں جہانوں کا خدا ہے بادشاہ ہے مالک ہے


میں گداے بے نوا ھوں یا رب ذولجلال


سبھی نعمتیں اس جہاں کی اور اس جہاں کی یا رب مجھ کو عطا کر دے


                     


نہ عزت چاہیے نہ دولت چاہییے نہ شہرت چاہییے نہ زر چاہییے نہ جنّت چاہییے


یا خدا جہاں سرور و دو جہاں صل الله علی وسلم کا گھر ہے مجھ کو وہ گلی عطا کر دے


 


طیبہ بہت ہی حسین و جمیل ہے اور وہاں ہے مرے پیارے اقا کا روضہ مبارک


عاشقوں کی طلب کی جگہ ہے وہ


دل کا سرور ہے وہ جگہ


اے دعا  قبول کرنے والی ذات مجھ کو وہاں کی چاکری عطا کر دے


              


در و مصطفیٰ کی خاک بھی نہیں میں مگر اے کرم کرنے والی ذات


التجا ہے تجھ ہے فریاد ہے تجھ سے کہ اس در کی یا خدا مجھ کو گداگری عطا کر دے


 


میں ھوں گناھوں کا مارا ھوا اے الله اپنے حبیب صل الله علی وسلم کے صدقے


ہاتھ جوڑ کے اشک آنکھوں میں لئے معافی کا خواھش مند ھوں عطا کر دے


 


جب  وقت حشرکا آ پہنچے بادشاہ مدینہ کے صدقے اپنی رحمت کا سایہ عطا کر دینا


 


 


دعا کا طالب


نبیل حسن



About the author

RoshanSitara

Its my hobby

Subscribe 0
160