قومی یکجہتی کے حصول میں ہمارا کردار

Posted on at


قومی یکجہتی ہر محب وطن شہری کی خواہش ہوتی ہے۔ لیکن اس خواہش کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کچھ اقدامات ضروری ہیں۔ جس کی بدولت ملک ترقی اور وقار حاصل کر سکتا ہے۔



بے علمی اور جہالت بے شمار برائیوں کی جڑ ہے ۔ بے علم لوگ تعصبات کا جلد شکار ہو جاتے ہیں۔ اندھی تقلید کرتے ہوئے وہ صحیح اور غلط میں تمیز نہیں کر پاتے۔ اس لیے پاکستان میں قومی یکجہتی کے حوالے سے مسائل میں کمی نہیں ہو پا رہی۔ تعلیم سے افراد کو مل جل کر رہنے کا شعور پیدا ہوتا ہے اور اپنے حقائق و فرائض کی پہچان ہو جاتی ہے۔



ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان میں تعلیم عام کی جائے جس سے ناصرف انفرادی، معاشرتی ، سیاسی، ثقافتی اور مذہبی قدریں فروغ پائیں گی بلکہ قومی وحدت اور قومی یکجہتی میں بھی اضافہ ہو گا۔


بعض ماہرین نے معاشیات کو انسان کی زندگی پر اثر ڈالنے والا سب سے اہم عنصر تسلیم کیا ہے ۔ اگر معاشرے میں دولت کی مناسب تقسیم نہ ہو اور عوام یہ محسوس کریں کہ انھیں معاشی انصاف مہیا نہیں کیا جا رہا تو یک جہتی پیدا نہیں ہو سکتی۔ معاشی نا ہمواریاں انسانوں کو مایوس کر دیتی ہیں اور ان کا اپنےمعاشرتی اور سیاسی نظام سے اعتماد اٹھ جاتا ہے  ۔ ریاست اور معاشرے سے افراد کی دلی وابستگی پیدا کرنا مقصود  ہو تو عوام کا اعتماد قائم کرنا لازمی ہے ۔ انھیں اپنے نظام میں افادیت دکھائی دے تو وہ تعاون کرتے ہیں۔ اگر ملک میں معاشی وسائل پر صرف کچھ افراد کا قبضہ ہو تو  باقی ماندہ آبادی نظام سے تعاون پر آمادہ  نہیں ہوتی ۔ غربت اور بے روزگاری انسانوں کو جرائم کی وادی میں دھکیلنے کا سبب بنتے ہیں ۔



ضرورت اس امر کی ہے کہ دولت کی تقسیم منصفانہ ہو ۔ ہر فرد اور خاندان کو اس کا جائز حق ملے ۔ بے روزگاری کا خاتمہ ہو ۔ محتاج اور معزور افراد کی کفالت ہوتی رہے اور ریاست کی جانب سے تعلیم ، صحت اور بہبود جیسے کاموں میں گہری دلچسپی کا اظہار ہو  تو قومی یکجہتی کی راہ ہموار ہوتی ہے اور ایک فلاحی معاشرے کی شکل ابھرتی ہے ۔



 


اگر جان و مال ، عزت اور حقوق کی حفاظت کا صحیح بندوبست نہ ہو تو عوام سے تعاون کی توقع نہیں کی جاسکتی ۔ پولیس اور دیگر انتظامی شعبے اگر رشوت اور اقربا پروری جیسی برائیوں کا شکار ہوجائیں تو عوام کو انصاف نہیں مل پاتا ۔ ظاہر ہے کہ محرومیوں کے شکار عوام سے بھر پو ر جذبوں کی توقع نہیں کی جاسکتی اور ایسے معاشرے قائم نہیں رہ سکتے جہاں انصاف نہ مل رہا ہو۔ پاکستان میں قومی تقاضوں کی تکمیل کے لیے سرکاری افسروں کے کردار کو نئے سانچے میں ڈھالنا ہو گا ۔





 



About the author

shahzad-ahmed-6415

I am a student of Bsc Agricultural scinece .I am from Pakistan. I belong to Haripur.

Subscribe 0
160