والدین کی خدمات بچوں پہ لازم و ملزوم ہے

Posted on at


والدین کی خدمات بچوں پہ لازم و ملزوم ہے :



 


آج میں بات کرونگا والدین کی خدمات کے حوالے سے جیسا کے ہم اپنی معاشرتی زنجیروں میں جاکر کر باز اوقات اپنے والدین کی خدمات کرنا بھول جاتے ہیں حلانکہ یہ بہت افسوس ناک منظر ہوتا ہے کہ بچے اپنے والدین کی خدمات نہ کرے اور ایسا معاشرہ تباہی کی جانب بڑھتا ہے اور یہی وجہ ہے ہمیں بچپن سے ہی والدین کا احترام کرنا سکھا دیا جاتا ہے.



آجکل جو نئی نسل ہے وہ اگر بدتمیزی کردے تو والدین انکو ڈانٹنے کے بجائےانکے حق میں فیصلہ کرتے ہیں جسکی وجہ سے وہ اپنی اولاد کو اور بگاڑ دیتے ہیں اور یہی بچے پھر بوڑھاپے میں والدین کی خدمات نہیں کرتے اور اپنے والدین کو تنہا چھوڑ دیتے ہیں شادی ہوجانے کے بعد اور یہ نہایت افسوسنات منظر ہے .



اسی لئے آجکل کے والدین کو چاہیے کہ وہ بچوں کی تربیت اس طریقے سے کرے کہ کل وہ انکے لئے سہارا بن جائے نہ کہ انکو اکیلے چھوڑ جائے . میں اپنی گفتگو کی شوروات والدین کے احترام سے ہی شروع کی کیونکہ آجکل بہت کم والدین ان چیزوں کو مد نظر رکھتے ہیں .



آخر میں میری گفتگو اسی بات پر مرکوز ہوگی کہ ہم چاہے جتنی بھی ترقی کریں اور ہم چاہے جتنے پیسے کمالیں سب ہمارے والدین کی دعا یں ہوتی ہے وگرنہ ہم والدین کی ناراض ہوتے ہوے کبھی بھی کامیاب نہیں ہوسکتے اور یہی وجہ ہے کہ ہمیں اپنے والدین کی کدر کرنی چاہیے تا کہ وہ ہمیشہ ہمیں دعائیں دیا کریں اور ہماری زندگی سنور جائے .


 


مضمون پڑھنے اور پسند کرنے کا شکریہ .


 


مضمون نگار :


ذیشان علی 



About the author

Hina_ahmed

Hi! I am Hina Ahmed

Subscribe 0
160