حدیث شریف

Posted on at


ترجمہ

جس کے قدم اللہ کی راہ میں غبار آلود ہوئے اللہ نے اس پر آگ کو حرام کردیا۔

اللہ پاک نے اس نیک ، پاک و صاف ذات نے انسان کو اپنی عبادت کے لیے پیدا کیا اور انسان کو حکم دیا کہ وہ ایمان لائے کہ اللہ ایک ہے۔ وہ اپنی ذات و صفات میں لاشریک ہے اس کے جیسا دوسرا نہ تو ہے اور نہ ہو سکتا ہے۔ اور اگر اس دنیا میں دو خدا ہوتے تو اس دنیا میں نظام درہم برہم ہوجاتا۔ اللہ اپنی ذات و صفات میں ایک ہےاور وہ بہت بے نیازہے۔ ہمیں آپؐ پر نازل کی گئ کتاب قرآن مجید پر ایمان لانا چاہیے ۔قرآن پاک کو دو جہانوں کا بادشاہ کہا گیا ہے۔ قراان مجید کو دل سے پڑھنا اور اس پر عقیدہ رکھنا اور سچے دل اور عقیدے سے ایمان لانے پر ہمیں اس کا اس دنیا میں بھی فائدہ ہے اور ہماری آخرت بھی سنور جائے گی۔

 قرآن مجید کا ایک ایک حرف پڑھنے سے دس دس نیکیوں کا ثواب ملتا ہے۔اللہ کے رسول حضرت محمدؐ پر ایمان لانا کہ وہ سچے رسول ہیں۔ وہ اللہ کے رسول اور بندے ہیں۔ ہمیں ایمان لانا چاہیے آپؐ  کی آل پر۔ ہمیں ایمان لانا چاہیے اللہ کے بھیجے تمام پیغمبروں پر جنہیں اللہ پاک نے انسانوں کی ہدایت اور رہنمائی کے لیے مبعوث فرمایا۔ ہمیں ایمان لانا چاہیے ملائکہ پر یہ اللہ کی نوری مخلوق میں سے ہیں۔ انہیں اللہ پاک کی معصوم مخلوق بھی کہتے ہیں۔ ہمیں ایمان لانا چاہیے آخرت کے دن پر کہ دنیا عارضی ہے اور یہ ایک دن فنا ہو جاے گی اور اس پر موجود سب چیزیں ختم ہو جائیں گی۔ان سب پر ایمان لانا ضروری ہے اس کے علاوہ بھی ہماری ذمہ داریاں ہیں۔ اگر ہم ان ذمہ داریوں کو پورا کریں گے تو اس دنیا اور آخرت میں فلاح پائیں گے۔ ان ذمہ داریوں کو پورا کرنے سے گناہوں کی بخشش ہوجائے گی۔

 جو شخص اللہ کی راہ میں جہاد کرتا ہےاور اپنے رب کے لیے تکلیفیں برداشت کرتا ہے۔ اور اللہ پاک کے لیے مشقت اور مصیبت برداشت کرتا ہے۔ اللہ پاک اس  کا اجر دے گا۔ اور جو قدم کبھی اللہ پاک کی ذات و صفات کے لیے اٹھتا ہے اس کے لیے مغفرت کے دروازے کھول دیتا ہے۔ اللہ کی راہ میں جہاد ، اللہ کے دین کی دعوت و تبلیغ کے لیے نکلنا، علم حاصل کرنا ، نماز ادا کرنا اور اپنے رب کو سجدہ کرنا۔ مسلمان بھائی کی مدد کرنا اور بزرگوں کی عیادت کرنا وغیرہ کے لیے اپنے قدم کو بڑھانا کامیابی و فلاح کا ذریعہ ہے۔ جو شخص اللہ کی راہ میں نکلتا ہے مصیبت برداشت کرتا ہےاس کے لیے جھنم کی آگ کو حرام کردیا گیا ہے۔

اے اللہ ہمیں تیری راہ میں قدم اٹھانے کی تو فیق عطا فرما

آمین



160