محنت میں عظمت

Posted on at


یہ جو دنیا کا سارا نظام چل رہا ہے۔ اس کے پیچھے صرف اور صرف محنت کا ہاتھ ہے۔ محنت کی وجہ سے کائنات کا سارا کا سارا نظام چل رہا ہے۔اسلام میں ہمیں وقت کی پابندی کا حکم دیا گیا ہے۔ کیونکہ ہم وقت کی پابندی کرکے ہی کچھ حاصل کرسکتے ہیں۔ اور ویسے بھی اس دنیا کی کوئی چیز کوئی شے ایسی نہیں جو محنت کے بغیر بنی ہو۔ ہر چیز کو بنانے میں محنت استعمال ہوتی ہے۔جب تک ہم لوگ اور ہم جیسے لوگ محنت کرکے اس چیز کو نہیں بنائیں گے تب تک کیسے اس چیز کو استعمال میں لائیں گے۔ اللہ تعالی نے فرمایا ہے کہ جو چیز محنت کرکے حاصل کی جائے وہ چیز انسان کے لئے جائز ہے۔ وہ ااس پر حلال کردی گئی ہے بشرط یہ کہ وہ کسی کو نقصان پہنچائے بغیر حاصل کی جائے۔


 محنت میں ہی کامیابی ہے۔ آپ یہ ہی سوچ لیں کہ ہم تعلیم حاصل کرتے ہیں ایک سال پورا اس کلاس میں پڑھتے ہیں سال بعد پھراس جماعت کا امتحان دیتے ہیں۔ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ہم اچھے نمبر لے کر اس جماعت میں پاس ہوجا ئیں۔ ہم خود سے پوزیشن کی امید لگاتے ہیں اور پھر اپنی کوشش کو پورا کرنے کے لئے دن رات پڑھتے ہیں۔ دن رات محنت کرتے ہیں اس محنت کی بدولت ہم اپنا امتحان اچھے نمبروں سے پاس کرتے ہیں۔ ہم اپنی پوزیشن لیتے ہیں۔ ہم یہ بات ہر کسی کے منہ سے سنتے آرہے ہیں کہ محنتمیں برکت ہے۔ یہ سچ ہے کہ محنت ہر کامیابی کا نتیجہ ہوتی ہے۔ محنت کرکے انسان اپنی روزی کرتا ہے۔ محنت سے جو رزق حا صل کیا جاتا ہے اس سے دل کو بہت خوشی حاصل ہوتی ہے۔ انسان سکون میں رہتا ہے۔ محنت سے کما ئے ہوئے رزق میں بہت برکت ہوتی ہے۔


 جو شخص خود کو محنت کا عادی بنا لیتا ہے وہ کبھی بھی کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاتا۔ اسے کسی سے مانگنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ وہ جانتا ہے کہ اس کے پاس محنت کا ہنر ہے۔ وہ اپنے مشکل وقت میں اس ہنر کا فائدہ اٹھاتا ہے۔ اور اللہ تعالی کہتا ہے کہ محنت کرکے روزی کمانے والا میرا دوست ہے۔ دنیا کی ہر ایک ایک چیز میں محنت دکھائی دیتی ہے۔ ہم اپنے جس گھر میں رہتے ہیں وہ بھی محنت کا مجموعہ ہے۔ کیونکہ اس گھر پر بھی محنت کی گئی ہے۔ محنت کرکے اسے بنایا گیا ہے۔ ملکوں، قوموں کی ترقی کا دارومدار سب محنت پر ہے۔ جس ملک کے باشندے جس قوم کے لوگ محنتی ہوتے ہیں وہ ایک نہ ایک دن کمزور قوموں کو اور کمزور ملکوں کو اپنا محتاج بنالیتی ہیں۔ میری اللہ پاک سے دعا ہے کہ یااللہ ہم سب کو محنت کرنے کی توفیق عطا فرما۔ ہمیں لوگوں کی محتاجگی سے بچا۔


آمین۔



160