(LEMON) لیموں

Posted on at



طبی استعمال کے حوالے سے لیموں بڑا شفا بخش قوت بخشتاہے۔بڑالیموں ،ترش پھلوں میں ایک اہم پھل ہے۔یہ اعلیٰ درجے کی صحت بخش غذا ہے ۔


بڑے لیموں کے مختلف حصے یعنی پکے ہوئے پھل کا چھلکا چھلکے میں پایا جانے والا نباتاتی تیل اورپھل کارس طبی مقاصد کے لئے استعمال کئےجاتے ہیں ۔


اگر ہاتھ پاؤں جلتے ہوں تو لیموں کاٹ کر پورے تلوے اور ایڑیوں پر رگڑنا چاہئے۔ اس عمل میں پاؤں کے مساموں سے فاسد مواد خارج ہوتاہے،پاؤں پہ لیموں ملنے سے پاؤں درد اور کھچاؤ سے محفوظ رہتے ہیں ۔


تلی بڑھ جائے تولیموں ایک اچھا علاج ہے۔دو لیموں آدھے کاٹ کر تھوڑے سے گرم کریں اور پھر تھوڑا سا نمک لگا کر استعمال کریں تو بہت فائدہ ہو تا ہے ۔


لندن میں 1931ء انفلوائز کی وبا پھیلی تو اس کا خاتمہ ڈاکٹروں نے نہیں بلکہ بڑے لیموں نے کیا۔کسی نے بہت ٹھیک کہا ہے کہ شدید زکام میں دو لیموں کاجوس آدھے لیٹر پانی میں ڈال کر ابالیں اور پھر اس میں شہد شامل کرکے رات کو سونے سے پہلے پئیں تو زکام ٹھیک ہوجاتاہے۔


بڑے لیموں میں ہیضہ کے تدارک کے لئے قدرت نے حیران کن اجزاء شامل کررکھے ہیں ۔لیموں کا جوس بہت جلد بہت تھوڑے سے عرصےمیں ہیضہکے جراثیم ہلاک کردیتاہے۔یہ وبا کے دنوں میں ہیضہ کے خلاف ایک قابل اعتماد حفاظتی دوا ہے ۔ ہیضہ کی کیفیت میں لیموں کا جوس نمک یاچینی کےساتھ پینا موثر علاج ہے۔ کھانے کے ساتھ لیموں کا استعمال ہیضہ سے محفوظ رکھتا ہے۔


لیموں کو جواں سال بدن کی رعنائی بحال کرنے کے لیے زبردست صلاحیت حاصل ہے۔داغدار اوربد نما جلد کو صاف کرنے کے لیے لیموں کا ٹکڑا متاثرہ حصہ پر رگڑا جائے تو کچھ دنوں کے عمل سے جلد صاف اورپر کشش ہوجاتی ہے۔بالوں کو ٹھنڈے پانی میں لیموں کا جوس ملا کردھونے سے یہ لمبے،گھنے اور چمکدار ہوجاتے ہیں۔خشک اورکھردری جلدپہ لیموں کاچھلکا رگڑنا چاہئے،اس سے جلد نرم اور ملائم ہوجاتی ہے۔کھردری کہنیاں بھی لیموں کاقتلہ رگڑنےسے ملائم ہوجاتی ہیں۔



About the author

DarkKhan

my name is faisal ......

Subscribe 0
160