part 2)قومی یکجہتی

Posted on at


اللہ تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتے ہیں۔" تمام مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں۔" لیکن آج مسلمان منتشر ہیں ہر جگہ نفاق کی باتیں ہورہی ہیں۔  شیعہ، سنی ، پنجابی ، پٹھان اور سندھی مہاجر ایک دوسرے سے لڑ رہے ہیں۔ سب ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہیں، جس کی وجہ معاشرے میں دہشت گردی، کلاشنکوف کلچر، کرپشن اور اقرباپروری اور مہگائی و بے ورزگاری ہے کی وبائیں عام ہیں۔ ملک ترقی کی بجائے تنزلی کا برق رفتار مسافر ہے۔ حکمران امریکی اور مغربی آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے عوام کو غربت کی چکی میں پیس رہے ہیں۔ ہر جگہ دغا بازی کا بازار گرم ہے۔ معاشرے میں ہر شخص دو وقت کی روٹی کے لیے دن رات ایک کر رہا ہے۔ عورتوں کی عزتیں تک محفوظ نہیں ہیں۔

؎جد ھر دیکھوں کھڑی ہے فصل گر یہ

 ،میرے شہروں میں آنسو بو گیا کون

اقبال نے جس پاکستان کا خواب دیکھا تھا اور قائداعظم نے جس پاکستان کی خاطر برصغیر کے سب مسلمانو ں کو اکھٹا کیا تھا آج کا پاکستان اس کا بالکل الٹ ہے۔ بہت عرصہ گزرنے کے باوجود غیروں کی سازشوں اور اپنوں کی رنجشوں کی وجہ سے آج تک پاکستان میں صحیح فلاحی اسلامی ریاست کا قیام عمل میں نہ آسکا۔ ہمیں جو ترقی علم و ہنر اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں کرنی تھی وہ ہم کرپشن اور غربت و افلاس میں کر چکے ہیں اور آئے دن ہم لوگ غربت و افلاس اور کرپشن میں عالمی چیمپئن بننے کی طرف بڑھ رہے ہیں۔اقوام عالم میں قومی یکجہتی کے فقدان کی وجہ سے پاکستان بدنام ہو رہا ہے اور زندگی کے ہر شعبے میں ہم ذلیل اور بدنام ہو رہے ہیں۔

لیکن اگر آج بھی ہم کوشش کریں اور باہمی رنجشوں کو پس پشت ڈال کر اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامیں اور تفرقہ میں نہ پڑھیں تو جو بہار ہمارے ملک کی فضاؤں کی روٹھ کر جاچکی ہے وہ دوبارہ آسکتی ہے۔ اگر ہم غیر ملکی کچکول کو توڑ ڈالیں  اور نئے پاکستان کے قیام کے لیے متحد ہو جائیں تو کوئی وجہ نہیں کہ ترقی و خوشحالی ہمارے قدم نہ چومے اور ہم اپنے ملک میں ایسی صبع طلوع ہوتے دیکھے جس کی روشنی میں ہر پاکستانی خوش اور خراماں خراماں ملک کی ترقی کے لیے آگے بڑھے گا۔

؎ایک ہو مسلم حرم کی پاسبانی کے لیے

نیل کے ساحل سے لے کر تابخاک کا شغر



About the author

shahzad-ahmed-6415

I am a student of Bsc Agricultural scinece .I am from Pakistan. I belong to Haripur.

Subscribe 0
160