(part 2)ایک یاد گار تفریحی سفر اور سیرو تفریح

Posted on at


 


11 بجے کے قریب ہم لوگ نتھیا گلی پہنچ گئے اور وہاں رک کر ہم لوگوں نے تصا ویر وغیرہ لیں اور  پکوڑے بھی کھائے اور اس کے بعد ہم لو گ ایوبیہ کی طرف روانہ ہوئے ۔


ایوبیہ بندروں کی وجہ سے بہت مشہور ہے ۔ ملک بھر سے لوگ صرف بندر دیکھنے اور ان سے کھیلنے کے لیے ایوبیہ آتے ہیں ۔ ہم لوگ بھی بندر دیکھنے کے لیے بے تاب تھے ۔ چنانچہ کچھ دیر سفر کے بعد ہم لوگ ایوبیہ پہنچے اور پہنچتے ہی سب کی نظر بندروں کو ہی دیکھنے کے لیے  بے تاب تھی ۔ اور ایوبیہ میں بھی ہم بہت ذیادہ لطف اندوز ہوئے ۔بندروں کے ساتھ کھیل کر اور انھیں تھوڑا تنگ کر کے بہت مزا آیا اور کچھ وقت ایوبیہ میں قیام کے بعد ہم لوگ اپنی منزل کی طرف روانہ ہوئے۔


جمعہ کا دن تھا اور  نماز کا بھی ٹائم ہو رہا تھا اسی لیے ہم لوگوں نے نماز پڑھنے کے لیے  رکنے کا فیصلہ کیا کیونکہ سیرو تفریح اپنی جگہ لیکن رب کو بھی ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے۔اسی طرح ہم لوگ  کوضہ گلی کے مقام پر نماز کے لیے رکے اور سب دوستوں نے جمعہ کی نماز ادا کی۔ نماز پڑھنے کے بعد سب کو بھوک لگی ہوئی تھی اور سب نے  کھانا کھانے کے لیے کوضہ گلی میں کچھ دیر مزید رکنے کا فیصلہ کیا وہاں لاہوری چرغی کے نام سے ایک ہوٹل تھا جہاں ہم نے دو پہر کا کھانا کھایا ۔ کھانا بہت لذیز تھا اور کھانے کے بعد ہم لوگوں نے دوبارہ سفر شروع کیا ۔


آخر کارعصر کے قریب کا وقت تھا جب ہم لوگ مری پہنچے اور وہاں ہم لوگ سیدھے کشمیر پوائنٹ گئے ۔وہا ں ملک کے سبھی علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگ سیر و تفریخ کے لیے آئے ہوئے تھے۔ کچھ لوگ ہماری طرح دوستوں کے ہمراہ تھے اور باقی اپنے خاندان والوں کے ساتھ اس خو بصورت جگہ کی سیر کو آئے تھے۔ وہا ں پر چائے والوں کی بہت ذیادہ دکانیں تھی ۔ ہم نے وہاں کی چائے بھی پی اور خوب سیر و تفریح کی اور گھنٹہ وہاں گزارنے کے بعد ہم لوگ اسلام آباد کی طرف روانہ ہوئے کیونکہ سب کو فیصل مسجد جانے کا بھی بہت شوق تھا اور ہمارا اپنے شہر ہری پور کو اسلام آباد کی طرف سے آنا بھی محفوظ تھا چنانچہ مغرب کے قریب کا وقت تھا جب ہم لوگ اسلام آباد کی طرف نکلے۔


عشاء کے قریب ہم لوگ فیصل مسجد پہنچ گئے ۔ رات کے وقت فیصل مسجد بہت ذیادہ خوبصورت اور دلکش لگ رہی تھی ۔ہم لوگوں نے پورے سفر میں سب سے ذیادہ سکون فیصل مسجد میں محسوس کیا کیونکہ ظاہری سی بات ہے کہ انسان کو سکون صرف خدا کے در سے ہی مل سکتا ہے۔ میں نے وہاں وضو بنا کر عشاء کی نماز بھی پڑھی اور وہاں وضو اور نماز کی جگہ انتہائی صاف ستھری تھی ۔ہم نے پوری مسجد کا ایک ایک کونہ دیکھااور فیصل مسجد حقیقت میں ایک نہایت ہی خوبصورت اور بڑی مسجد تھی۔ ہم لوگوں کا مسجد سے گھر آنے کا بالکل دل نہیں کر رہا تھا اور خاص طور میں میں وہاں سے خود کو نہیں نکال پا رہا تھا یہی وجہ ہے کہ جب میرے سارے دوست گاڑی میں جاکر بیٹھ گئے تب میں آہستہ آہستہ مسجد سے نکلا۔


ہماری سیر کی آخری جگہ فیصل مسجد تھی اور ایک حسین و دلکش سیر کے بعد ہم لوگ اپنے گھروں کی طرف روانہ ہوئے۔ سب نے اس سیر کا یکساں لطف اٹھایا اور میں تو ہمیشہ اس کو یاد رکھوں گا کیونکہ یہ سیر میرے لیے 2013 میں سب سے بڑی خوشی تھی۔   



About the author

shahzad-ahmed-6415

I am a student of Bsc Agricultural scinece .I am from Pakistan. I belong to Haripur.

Subscribe 0
160