Sehri in Ramadan / سحری

Posted on at



عربی زبان کی مشہور کتاب لغط قاموس میں سحر کے بارے میں لکھا ہے کہ سحر اس کھانے کو کہتے ہیں جو صبح کے قریب کھا یا جائے۔ بعض لوگوں کے نزدیک سحر کا وقت آدھی رات سے شروع ہو جاتا ہے۔ سحر میں تاخیر کرنا افضل ہےجیسا کہ سیدہ یالہ بن مرہؓ سے روایت ہے کہ پیارے نبی ﷺ نے فرمایاکہ تین چیزوں کو اللہ پاک محبوب رکھتا ہے


افطار میں جلدی کرنا


سحری میں تاخیر کرنا


نماز کے قیام میں ہاتھ پر ہاتھ رکھنا



 


یوں ہمیں پتہ چلا کہ دیر سے سحری کرنے میں زیادہ ثواب ملتا ہے۔ یہاں ذہن میں یہ سوا ل پیدا ہوتا ہے کہ تاخیر سے مراد کون سا وقت ہے؟ اس سے مراد رات کا چھٹا حصہ ہے۔ غروب آفتاب سے لے کر صبح صادق تک رات کہلاتی ہےمثلاًکسی دن 7 بجے سورج غروب ہوااور پھر 4 بجے صبح صادق ہوئی۔ اس طرح جو غروب آفتاب سے لے کر صبح صادق تک 9 گھنٹے کا وقت گزراوہ رات کہلایا- اب 9 گھنٹوں کے 6 حصے کئے توہر حصہ ڈیڈھ 1.5 گھنٹے کا ہوااب رات کے آخری ڈیڈھ گھنٹے کے دوران صبح صادق سے پہلےپہلے جب بھی سحری کی انشاءاللہ تاخیر کا ثواب حاصل ہو جائے گا۔


سحری کرنا سنت ہے اللہ کا لاکھ ہا لاکھ احسان ہے کہ اس نے ہمیں روزے جیسی عظیم نعمت عطا فرمائی اور ساتھ ہی طاقت اور قوت کے لئےسحری کی نا صرف اجازت مرہمت فرمائی بلکہ اس میں ہمارے لئے ڈھیروں ثواب بھی رکھ دیا۔ سحری کے وقت روزہ رکھنے کی دعا درج ذیل ہے۔



 


اللہ پاک ہمیں رمضان کے اس بابرکت مہینے میں ہم پر اپنی خاص رحمتیں فرمائے۔    


                                  آمین



About the author

ahadaleem

I m Muhammad Aleem from Chishtian, Distt. Bahawalnagar. I have done my MBA Finance from University of Lahore, Lahore.

Subscribe 0
160