کیا مینا سکول چھوڑ دیگی ؟؟

Uploaded on Sunday 11 January 2015

DESCRIPTION

مینا کی آج کی کہانی ہے کیا مینا سکول چھوڑ دیگی مینا کی اس کہانی میں مینا پر بہت سی مشکلات آتی ہیں اور مینا اس کا سامنا کرنے میں ذرا بھی پیچھے نہیں ہٹتی اور آخر کار مینا کامیاب ہوتی ہے ،اس کہانی میں ہوتا کچھ یوں ہے کہ مینا کے ابا بیمار پڑھ جاتے ہیں اور ان کی حالت بھی خراب ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے وؤ کام کاج نہیں کر سکتے اور اوپر سے فصل کی بوائی کا وقت بھی قریب ہوتا ہے اور ان کے پاس بیج خریدنے کے لئے پیسے بھی نہیں ہوتے اور مینا کے ابا کو ادھار مانگنے کے لئے دکاندار کے پاس جانا پڑھتا ہے دکاندار ڈھوکھے بعض ہوتا ہے اور وؤ مینا کے ابا کو کہتا ہے کہ اگر تم نے وقت پر قرضہ ختم نہ کیا تو میں تمہاری گائے لے آونگا ان پیسوں کے بدلے میں جب قرضہ واپس کرنے کا وقت آتا ہے تو مینا کے ابا پریشان ہو جاتے ہیں کہ اب کیا کروں قرضہ دینے کا وقت بھی قریب آ چکا ہے مینا کی امی مینا کے ابا سے کہتی ہے کہ آپ اداس نہ ہوں میں لوگوں کے گھروں میں کام کر پیسوں کا بندو بست کر لوں گی ،اور مینا کی امی مینا کو سکول چھوڑنے کا مشورہ دیتی ہے کیوں کہ مینا کی چھوٹی بھن رانی ابھی بہت چھوٹی ہوتی ہے اس لئے اس کا خیال رکھنے کی وجہ سے مینا کی امی مینا کو سکول چھوڑنے کے لئے کہتی ہے مینا اس سے انکار کرتی ہے دوسرے دن جب مینا سکول جاتی ہے تو چھٹی ہونے کے بعد مینا رونے لگتی ہے مینا کی استانی مینا سے پوچھتی ہے مینا کیا بات ہے کیوں رو رہی ہو ؟؟مینا جواب میں کہتی ہے کہ مجھے گھر والے سکول چھوڑنے کا بول رہے ہیں لیکن میں سکول نہیں چھوڑ سکتی ،مینا کی استانی سوال کرتی ہے مگر کیوں ؟؟مینا جواب میں کہتی ہے کیوں کہ ابا نے دکاندار کا قرضہ دینا ہے اور امی لوگوں کے گھروں میں کام کرنا چاہتی ہیں اور مجھے رانی کی دیکھ بھال کرنا ہوگی اس لئے ،تومینا کی استانی مینا کو کہتی ہے اس میں پریشان ہونے والی کون سی بات ہے قرضہ بینک سے با آسانی مل جاتا ہے مینا استانی کی بات سن کا انھیں اپنے گھر لے جاتی ہے اور مینا کی استانی مینا کی امی اور ابا کو سمجھاتی ہے اور مینا کے ابا کو قرضہ مل جاتا ہے اتنے میں جب مینا کے ابا گھر آتے ہیں تو دکاندار ان کی گائے کو لے جانے کے لئے آ جاتا ہے اتنے میں مینا کی امی پیسے لے کر آتی ہے اور اس دکاندار کے منہ پر مارتی ہے اور گائے کو دوبارہ باندھنے کے لئے کہتی ہے ،اور اسی طرح مینا کا سکول جانا بھی بند نہیں ہوتا ،،،

DETAILS

Language: Urdu

Country: Pakistan


160