وقت کا خزانہ

Posted on at


ہر انسان کی زندگی میں اس کیئے کوئی نہ کوئی کام کرنے کا ایک وقت ھوتا ہے وہ اگر اگر اس وقت پر سرانجام دے دیتا ھےوہ اس کام میں کامیاب ہوجاتاہے کیونکہ انسان اس وقت ہی کامیابی حاصل کر سکتا ہے جب وہ وقت کی پابندی کرتاہےاور اس کی اہمیت کو سمجھتا ہے اور پھر کسی کا م کو اس کے مقرر وقت پر سر انجام دینا وقت کی پابندی کہلاتا ہےاور پھر وقت انسان کی زندگی میں بہت بہت اہمیت رکھتا ہے ویسے بھی اس دنیا میں وہی شخص کامیاب ھوا ھے جس نے ہر کام کرنے میں وقت کی پابندی کا خیال کیا ہے اور اس کی ضرورت اور اہمیت کی قدر کی ہے


 آج کل کے دور میں کوئی بھی وقت کی پابندی نہیں کرتا اس وجہ سے سب کے سب پر یشانیوں میں گھرے ہوتے ہیں کیونکہ وقت بہت قیمتی ہے اور ان لوگوں کو وقت ہمیشہ اپنے پاوں تلے روند دیتا ہے ایسے لوگ اپنی قسمت کو کوستے رہتے ہیں ۔اپنی قسمت کوبرا بھلا کہتے ہیں شاید یہ جانتے ہوئے بھی انجان ہوتے ہیں کہ اس کی بربادی اور نا کامی کی وجہ صرف اور صرف وقت کی پابندی کا نہ ہونا ہے۔ وقت کی پابندی کا سبق اس دنیا میں موجود ایک ایک چیز سے مل رھا ہے۔


اس دنیا میں قدرت کی ہر چیز وقت کی پابندی کی گواہی دےرہی ہے۔ لیکن انسان اس بات کو سمجھنے کے باوجود انکار کرتا ہے انسان دنیا میں موجود چاند سورج اور ستارے اپنی اپنی جگہ وقت کی پابندی کا خیال رکھتے ہوئے اپنا کام سرانجام دے رہے ھیں۔سورج وقت پر نکلتا ہے اور وقت پر غروب ہوتا ہے اور چاند بھی وقت کی پابندی کا خیال رکھتے ہوئے اپنی گردش مکمل دن میں کرتا ہے ۔رات اور دن اپنے اپنے وقت کی پابندی کرتے ہیں۔اللہ نے ہمارے لئے مختلف موسم بنائے ہیں ۔اور یہ موسم بھی وقت کی پابندی کر تے ہیں۔ہر موسم اپنے وقت پر آتاہے ۔کسان  اپنے وقت کی پابندی کی مثال بہترین مثال ہے۔دنیا کی سب سے بڑی دولت وقت ہے یہ بہت بڑا خزانہ ہے ۔دنیاوی دولت کو اگر کوئی چرا لے تو وہ واپس مل سکتی ہے لیکن وقت ایسی دولت ہے اگر یہ ایک ھاتھ سے چلا گیا تو واپس نہیں آتا۔



About the author

160