(ہاتھ بھی توجہ چاہتے ہیں (حصہ اول

Posted on at


خوبصورت نظر آنے کے لئے خواتین اپنے چہرے کا خاص خیال رکھتی ہیں اور طرح طرح ٹوٹکے آزماتی ہیں تا کہ ان کا چہرہ ترو تازہ اور شاداب نظر آئے لیکن دیکھا جائے تو چہرہ ہی آپ کی شخصیت کو نمایاں نہیں کرتا ہے بلکہ ہاتھ اور پاؤں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ نرم و ملائم اور شفاف ہاتھ اور صیح انداز میں تراشے گئے ناخن دیکھنے والی کی توجہ مبذول کرتی ہے اور آپ کی دلکشی کو چا چاند لگ جاتے ہیں لہذا چہرے کے ساتھ ساتھ آپ کو اپنے ہاتھوں کا بھی خاص خیال رکھنا چائیےتا کہ آپ کی پوری شخصیت دلکش تاثر پیش کرے ۔ اس لئے آج ہم آپ کو ہاتھوں کی خوبصورتی اور حفاظت کے لئے چند مفید ٹپس بتا ہےہیں ۔

ہاتھوں کی خوبصورتی کے لئے سب سے پہلے صفائی کا خاص خیال رکھیں ۔ اس کے لئے تازہ لیمو کو کلیر کے طور پر استعمال کریں ۔ لیمو کو دو حصوں میں کاٹ کر ہاتھوں پر اچھی طرح ملیں اس سے داغ ، دھبے ، چکنائی اور ناگوار بو کا خاتمہ ہو جاتا ہے ۔ تھوڑے سے نمک یا چینی کو زیتون کے تیل میں مکس کر کے ہاتھوں پر مساج کریں اور کچھ دیر بعد گرام پانی سے ہاتھ دھولیں ۔ اس سے ہاتھ صاف ستھرے اور بے داغ ہو جائیں گے۔

ہاتھوں کی کلینزنگ : شہد ایک چائے کا چمچ ، ایک انڈے کی سفیدی، گلیسرین ایک چائے کا چمچ، جو کا آٹا دو چائے کے چمچ لیں اور ان تمام اجزا کو اچھی طرح مکس کر کے پیسٹ بنائیں اور ہلکے ہاتھوں سے مساج کریں خاص کر ان جگہوں پر جہاں داغ دھبے لگے ہوں اور ہاتھ بد نما دکھائی دیتے ہوں ۔ تقریباٰٰ آدھا گھنٹہ یہ پیسٹ ہاتھوں پر لگا رہنے دیں اس کے بعد صاف پانیسے ہاتھ دھو لیں ۔

کیوٹیکل کی حفاظت : ناخن کے ارد گرد جو جلد ہوتی ہے اس کو کیو ٹیکل کہا جاتا ہے ۔ عموماٰٰ یہ خشک ہو کر بد نما لگتی ہے جسے نرم کرنے کے لئے ایک کھانے کا چمچ کسٹر آئل اور ایک کھانے کا چمچ گلیسرین کا آمیزہ بنا کر ناخن کے اردگرد اچھی طرح لگا کر آدھا گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں پھر ہاتھ دھو کر کوئی کریم لگا لیں ۔ اس کے علاوہ مختلف پھل بھی کیوٹیکل کو نرم و ملائم کرنے کے لئے مفید ثابت ہوتے ہیں ۔ تازہ انناس میں شامل کیمیائی اجزا کیو ٹیکل کو نرم کرتے ہیں لہذا اس کو آستگی سے ناخنوں پر کچھ دیر ملیں ۔ پپیتے میں شامل اجزا کی خوبی کو دیکھتے ہوئے اس کو کھانوں بالخصوص گوشت گلانے کے لئے عام طور پر استعمال کیا جاتا ہے ۔ انڈے کی سفیدی میں شامل پروٹین کنڈیشنر کا کام دیتے ہیں جبکہ سرکے کی تزابیت کیوٹیکل میں سے میل نکال کر انہیں صاف ستھرا کر دیتی ہے ۔ پپیتے یا انناس کا تازہ رس ایک کھانے کا چمچ لے کر اس مین ایک چائے کا چمچ انڈے کی سفیدی اور ایک چائے کا چمچ سرکہ ملاہئیں ، ان تمام اجزا کو اچھی طرح مکس کرنے کے بعد کیوٹیکل پر لگائیں اور آدھے گھنٹے کے بعد ہاتھ دھو لیں ۔

دن بھر میں ہم سب سے زیادہ کام ہم اپنے ہاتھوں سے لیتے ہیں ۔ کپڑے اور برتن دھونے کے دوران ہمارے ہاتھ زیادہ تر پانی میں رہتے ہیں اور صابن کے علاوہ واشنگ سوڈے میں مختلف شامل کیمیائی اجزا ہمارے ہاتھوں پر مسلسل لگتے رہتے ہیں جن کی وجہ سے ہمارے ہاتھوں کی جلد اور ناخن خشک ہو جاتے ہین ۔ اس کے لئے عرق گلاب اور گلیسرین برابر کی مقدار میں لے کر ہاتھوں پر مساج کرنے سے ہاتھ نرم و ملائم ہو جاتے ہیں اور کھر دراپن بھی دور ہو جاتا ہے ۔ اس کے علاوہ شہد اور کینوکار رس ملا کر مساج کرنے سے ان کی رنگت بھی صاف ہو جاتی ہے ۔

خشک کھردرے اور بے رونق ہاتھوں کے لئے سب سے اچھا ٹوٹکہ یہ ہے کہ ایک ٹب میں پانی اور زیتون کا تیل لیں اور اس میں دس منٹ تک ہاتھوں کو بھگا رہنے دیں اس کے بعد زیتون کے تیل سے ہاتھوں کی مالش کریں اور زائد تیل کو روئی سے صاف کر لیں ۔ یہ عمل رات کو کریں اور صبح ہاتھ دھو لیں ۔ چند دن میں آپ کو واضح فرق نظر آئے گا ۔



About the author

shaheenkhan

my name is shaheen.i am student . I am also interested in sports.I feel very good being a part of filmannex.

Subscribe 0
160