صرف سنیئے نہیں، سمجھنے کی کوشش کیجئے

Posted on at


 

ہم ایک ہی وقت میں وہ تمام باتیں سن رہے ہوتے ہیں جو ہمارے اردگرد کہی جارہی ہوتی ہیں میں یہ دعوے کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ میں وہ تمام باتیں سمجھ سکتا ہوں ذرا ٹھہریئے مجھے اپنے بیان میں تھوڑی تصحیح کر لینے دیں یہ کہنا زیادہ درست ہو گا کہ میں یہ ساری آوازیں ایک ہی وقت میں سن سکتا ہوں یعنی یہ ضروری نہیں کہ جو کچھ ہم سن رہے ہون وہ سمجھ بھی رہے ہوں سننے اور سمجھنے میں کافی فرق ہوتا ہے اسلیے ہم میں سے کافی سارے لوگ ایسے ہوتے ہیں میری طرح تمام آوازیں سن تو لیتے ہیں مگر سمجھ نہیں پاتے اور کچھ ایسے لوگ بھی ہوتے ہیں تمام آوازوں کو سن کر ان کو سمجھ بھی لیتے ہیں اکثر اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ ہم اپنے کانون مین پڑنے والی تمام آوازیں صرف سن رہے ہوتے ہین لیکن ان میں سے کسی کے ساتھ کچھ مطلب جوڑ جائے تو ہم کہہ سکتے ہیں کہ وہ آواز ہم نے صرف سنی ہی نہیں بلکہ سمجھی بھی ہے

سننے اور سمجنھے کی صلاحیت میں بہتری لانی چاہیے، بہترسننے کی صلاحیت تو پیدائشی ہوتی ہے مگر یہ ضروری نہیں کہ زیادہ بہتر سمجھنے کی صلاحیت رکھنے والے لوگ پیدائشی طور پر ہی ایسے ہوں اگر ہم بھی کوشش کرین تو ہم بھی اپنے سننے اور سمجھنے کی صلاحیت کو بہتر کر سکتے ہیں کیونکہ اسکا انحصار ماحول اور بعض دیگر عوامل پر ہے نہ کہ وراثت پر اور کہا جاتا ہے کہ ’’اچھا سننے والا ہی اچھا اسپیکر یا مقرر ہو سکتا ہے ‘‘ ایک ہی وقت میں ہر بات کو سمجھنے کی کوشش مت کریں جب آپ کسی ایک آواز پر توجہ مرکوز کریں گے تو باقی خودبخود پس منظر میں چلی جائیں گی اور وہ آواز جس پر آپ کی توجہ مرکوز ہے آپ کے لیے معنی اختیار کرتی جائے گی

اچھے سننے اور سمجھنے کے لیے کچھ مفیدباتیں درجہ ذیل ہے

۱۔ ادھر ادھر نہ دیکھیں بلکہ اپنی پوری توجہ اس شخص پر مرکوز کرین جو بات کر رہا ہے

۲۔ الفاظ پر توجہ دیں ، اس پر دھیان نہ دیں کہ اس کی ادائیگی کا انداز کیا ہے

۳۔ پہلے یا بعد کے حالات کو اپنے زہن سے نکال دیں ذہنی طور پر اسی مقام پر رہین جہان پر آپ جسمانی طور پر موجود ہیں

۴۔ کوشش کریں کہ پہلے بولنے والے کی بات مکمل ہو جائے پھر آپ بولیں

۵۔جب بولنے والے کی بات ختم ہو جائے تو ان باتون کو اپنے الفاظ میں دہرائیں ۔   



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160