صحت مند ماؤں اور بچوں کے لئے غذاہیت !!

Posted on at


2سے 3 سال کے بچے کی دیکھ بھال :  2سے 3 سال کا بچہ بہت متجس ہوتا ہے  وہ نئی چیزوں کو کھوجنا اور نئے نئے کام کرنا چاہتا ہے ، آپ کے تعریفی کلمات، حوصلہ افزائی اور سپورٹ اس کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے میں معاون ثابت ہوتی ہیں ۔ وہ اپنے اردگرد کی دنیا کو سمجتے ہوئے اپنی معلومات میں اضافہ کر رہا ہوتا ہے ، اپنے بچے کو بڑھنے ، خوش رہنے اور اعتماد مہیا کرنے میں مدد کیجئے ۔

 

آپکے بچے کی نشوونما:

1)      اس  عمر میں بچے کو چلنے کےلئے کسی سہارے کی ضرورت نہیں ہوتی ، یہاں تک کہ وہ اپنے پنجوں پر بھی کھڑا ہوسکتا ہے ریلنگ یا آپ کا ہاتھ پکڑ کر سیڑھیاں چڑ ھنا اور اترنا بھی اس کے لئے مسئلہ نہیں ہے ۔

2)      آپ کا بچہ اپنی بساط کے مطابق وزن بھی اٹھا سکتا ہے جیسے وہ ایک بڑا کھلونا لے جا سکتا ہے یا رسی سے باندھ کر اسے  چلتے ہوئے کھینچ سکتا ہے

3)      اس عمر میں آپ کے بچے کو کھیل کو دپسند ہوتا ہے ،وہ بکس میں سے چیزیں نکالنے کے لئے اسے پلٹ سکتا ہے ،وہ فٹبال کو کک لگا سکتا ہے اور فرنیچر پر چڑھ سکتا ہے۔

 

4)      یہ ایک عمدہ وقت ہے کہ وہ تین پہیوں والی سائیکل چلائے کیونکہ اس کی ٹانگیں اب باآسانی پیڈل تک پہنچ سکتی ہیں ، ہو سکتا ہے 2 سال کا بچہ ٹرائی سائیکل کو عمدگی سے نہ چلا سکے اور توازن برقرار نہ رکھ سکے تاہم اسے کوشش کرنے دیں ،ایک وقت آئے گا کہ وہ مہارت سے سائیکل چلانے لگے گا۔

5)      آپ کا بچہ گیند کو اچھال کر اسے باسکٹ میں پھینک سکتا ہے اور واپس اسے پکڑبھی سکتا ہے، ایک ٹانگ پر کودنا اسکے لئے ابھی مشکل ہوگا تا ہم اس کے توازن برقرار رکھنے کی صلاحیت بہتر ہو رہی ہے۔

6)      اس کا مشاہدہ تیز ہو چکا ہے اور وہ لوگوں میں گھلنے ملنے لگا ہے ،وہ کھیل کود کی سرگرمیوں کو اپنے طور پر شروع کر سکتا ہے ، وہ دوسروں بچوں کو کھلتے ہوئے دیکھے گا تو ان میں شامل ہونا چاہے گا ، لیکن ہوسکتا ہے کہ  اپنی چیزوں سے دوسروں کو کھلانے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کرے۔

7)      2 سے 3 سال  آپ کے بچے کے ذخیرہ الفاظ کی تعداد تقریبا 900 تک ہوجاتی ہے، اسے اپنا نام پکار نا آتا ہے اور وہ چھوٹےچھوٹے جملے بنانے کے قابل ہو جاتا ہے۔

خوراک    : اس عمر  میں اکثر بچے چھوٹی چھوٹی چیزیں یا اسنیکس کھاتے ہیں اور معمول کے کھانے میں ان کی دلچسپی کم ہونے لگتی ہے، اس بات کا خیال رکھئیے کہ جب آپ کا بچہ بھوکاہو اور اسے کھانا کھانا ہو تو اسے صحت غذاہیت سے بھر پور اور عمدہ کھانا مہیا کیجئے ، جن میں چاول ،روٹی ، دلیہ ،تازہ پھل اور اچھی طرح پکی ہوئی سبزیاں شامل ہوں ، ساتھ ساتھ اسے پھلوں کا تازہ رس بھی پلاتے رہیے۔

 

نیند :   دوسال کے بچے کی نیند کا دوراینہ عام طور پر رات میں 11 سے 12 گھنٹے ہوتا ہے اور دوپہر کے کھانے کے بعد وہ 1 سے 2 گھنٹے کی نیند لے سکتا ہے ۔

 

کھیل :  کھیل کود کے ذریعے آپ کا بچہ  زندگی کے کئی پہلوؤں سے روشناس ہوتا ہے ، وہ اپنے اردگرد کی دینا  کو سمجتا ہے  آپ دیکھیں گے کہ وہ آپ کی طرح فون پر بات کرنے ، گاڑی چلانے ، دوستوں کے ساتھ بحث کرنے کی کوشش کرے گا ، اسے اپنے طور پر سمجنے دیں  تاکہ وہ خود ہی دن بھر کھیل کود اور سیکھنے کے مراحل سے گزرتا رہے۔  

 



About the author

shaheenkhan

my name is shaheen.i am student . I am also interested in sports.I feel very good being a part of filmannex.

Subscribe 0
160