پہلے دور کی مہندی اور مہندی کے نام پرکیمیکل حصہ اول

Posted on at


پہلے دور کی مہندی اور مہندی کے نام پرکیمیکل حصہ اول


 



مہندی کا پودا ہوتا ہے اس کے پتوں کو پیس کر جو پاؤڈر تیار ہوتا ہے وہ مہندی کہلاتا ہے پہلے دور کی مہندی میں اور اب کی مہندی میں زمین آسمان کا فرق ہے پہلے مہندی کھلی ملتی تھی اور وہی لوگ تیار کر کے ہاتھوں اورپاؤں پر لگاتے تھے اور وہی سر پر لگاتے تھے اور یہ سب کچھ گھر پر ہی تیار کیا جاتا تھا۔


 



اب ایسا نہیں ہے اب تھوڑی سی مقدار مہندی میں کیمیکل ملا کر تیار کیا جاتا ہے اور پھر اسے ہاتھوں پاؤں اور سے پر لگاتے ہیں ہاتھوں پاؤں پر مہندی لگانے کے لیے مہندی کون میں دستیاب ہے اور سر پر لگانے کے لیے علیحدہ ہوتی ہے جو کچھ دیر سر پر لگانے سے بالوں کو الگ الگ رنگ دیتی ہے۔
پہلے دور میں جب لڑکی کی شادی ہوتی تھی تو گھر کے بزرگ یعنی نانی دادی ابٹن اور مہندی گھر پر تیار کرتی تھیں اوروہی لڑکی کو لگائی جاتی تھی پھرآہستہ آہستہ مہندی بازاروں میں آئی اور لوگوں کی ڈیمائنڈ پر کہ زیادہ رنگ چڑھے اورجو جلدی رنگ چڑھائے وہ ہی مہندی چائیے اب صرف نام کی ہی مہندی رہ گئی ہے اور سارے کا سارا کیمیکل ہوتا ہے اور لوگ بڑے خوش ہوتے ہیں کہ ان کے ہاتھوں اور پاؤں پر بڑا تیز مہندی کا رنگ چڑھا ہے اور بڑی جلدی وقت میں چڑھا ہے اور ایک دوسرے کو بھی کہتے ہیں کہ فلاں نام سے جو مہندی ہے وہ لو وہ بڑی جلدی اور تیز رنگ چڑھاتی ہے۔


 



لیکن لوگ یہ نہیں جاتنے کہ اس کا کتنا نقصان ہے ہاتھوں پاؤں کے لیے کتنا نقصان دہ ثابت ہوتا ہے مہندی کے نام سے مجھے ایک واقعہ یاد آیا جو بڑا پریشان کن ثابت ہوا لیکن لوگوں نے اس سے کچھ دیر ہی سبق حاصل کیا اور بعد میں بھول گئے کہ اس سے کتنی پریشانی اٹھانی پڑی۔


 



About the author

mian320

I sm mr.

Subscribe 0
160