ریفریجریٹر کو صاف ستھری حالت میں رکھنا آپ کی ذمہ داری ہے

Posted on at


کسی بھی کام میں تاخیر اور التواء کا مظاہرہ کبھی قابل قبول نہیں سمجھا جاتا خاص طور پر روزمرہ کی ایسی چیزوں کے حوالے سے جو مسلسل استعمال میں رہتی ہوں ذرا فریج کو ہی دیکھ لیں کہ بہت سارے گھروں میں دروازہ کھولتے ہی بے ترتیبی کا احساس ہوتا ہے ، گندگی ، سیلن اور پھیلی ہوئی اشیاء دیکھ کر ہی کراہیت سی محسوس ہوتی ہے کیونکہ ایک عرصے سے رکھی ہوئی کچھ کھانے پینے کی اشیاء ، بدبو دے رہی ہوتی ہیں ، اب وقت آ چکا ہے کہ آپ ایسی ہی اس صورت حال سے نجات کے لئے فوری طور پر اپنے فریج کی صفائی کر ڈالیں جو ہر وقت آپ کی دسترس میں اور جس سے آپ کا مستقل واسطہ رہتا ہے ۔

فریج کی صفائی آسا ن کام نہیں ہے لیکن اگر مناسب اندازے سے مربوط طریقہ صفائی استعمال کیا جائے تو اپنی ظاہری حالت میں کسی دشمن کی طرح آنکھیں پھاڑ ے دکھائی دینے والی اس برقی سہولت کو دوست بھی بنایا جا سکتا ہے ، اب آپ ایک گہری سی سانس لے کر اپنی ناک پر کپڑا باندھنے کے بعد شروع ہو جائیں سب سے پہلے فریج کا دروازہ کھول کر ٹمپریچر کی ناب کو گھماکر بند کردیں بلکہ زیادہ بہتر یہ ہے کہ بجلی کا سوئچ آف کر دیں اور پلگ نکال دیں۔

اب فریج میں رکھی ہوئی اشیاء کا ایک جائزہ لیں اور کھانے پینے کی ان اشیاء کو نکال کر کچرے کے ڈبے میں منتقل کر دیں جو خراب ہو رہی ہیں ۔ یا جن میں خمیر پڑچکا ہے دودھ کے پرانے ڈبے ، جوس کے پیک اور مشروبات کی ان بوتلوں کو بھی تلف کر دیں جن کے استعمال کی تاریخ گزر چکی ہے اور جنہیں استعمال کرنے کے بعد باقی بچ جانے کی صورت میں کافی عرصے تک فریج میں رکھا چھوڑا گیا ہو ، ایسی جگہ پر ہاتھ نہ روکیں اور ان تمام آٹمز کو ضائع کر دیں جو مشکوک ہیں اور صرف ان چیزوں کو سنبھا ل کر رکھیں جن کو مستقبل قریب میں استعمال کیا جا سکتا ہو اور وہ ابھی تک کارآمد ہیں ۔ فریج میں رکھی ہوئی چیز پر رحم یا ترس نہ کھائیں اور پوری سچائی کے ساتھ صفائی میں مشغول رہیں کیونکہ اس طرز عمل کے ساتھ ہی آپ کچھ چیزوں کو رکھنے اور یا ٹھکانے لگانے کے اعتبار سے درست فیصلہ کر سکیں گی۔

 

 



About the author

shaheenkhan

my name is shaheen.i am student . I am also interested in sports.I feel very good being a part of filmannex.

Subscribe 0
160