ماں کی تربیت اپنے بچوں کے لیے کتنی اہم ہوتی ہے۔

Posted on at



ماں کی تربیت اپنے بچوں کے لیے کتنی اہم ہوتی ہے۔ 


تمام انسانی رشتوں میں سب سے اولین اور مضبوط ترین رشتہ ماں اور بچے کا ہے۔ ماں ایک ایسا لفظ ہے جس میں پیار، شفقت ،ہمدردی، ایثار اور قربانی کے جزبات اپنی انتہا تک محسوس ہوتے ہیں۔ اللہ تعالٰی کے نزدیک ماں کا رتبہ بے حد بلند ہے۔ جس توجہ اور محبت سے ایک ماں اپنے بچے کی پرورش کرتی ہے۔ وہ کہنے یا لکھنے کی ضرورت نہیں لیکن یہ بات یقینی ہے کہ ایک گھر کی رونق اور بہار ماں کی بدولت ہی قائم رہتی ہے۔ نپولین نے کہا تھا کہ :تم مجھے اچھی مائیں دو، میں تمہیں اچھی قوم دوں گا۔
گویا ہر انسان اپنی ماں کی تربیت ہی کا عکاس ہوتا ہے۔ اللہ تعالٰی نے عورت میں صبر، پیار، شفقت اور خلوص و ہمدردی کا جزبہ اس حد تک رکھا ہوا ہے کہ وہ انہی کے سہارے اپنے بچوں کی پرورش کرنے کے قابل ہوتی ہے۔ عورت چاہے تو معاشرے کو سنوار دے اور چاہے تو بگاڑ دے۔ ماں کی زرا سی غفلت اور لاپرواہی پوری نسل اور خاندان کو برباد کر دیتی ہے۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ماں تو اپنے بچے کی تربیت بہت توجہ اور محبت سے کر رہی ہوتی ہے، پھر یہ بگاڑ کیسے پیدا ہو جاتا ہے؟ ہم اکثر یہ دیکھتے ہیں کہ مائیں اپنے بچوں کو کسی غلطی پر ٹوکنے کے بجائے نظر انداز کر دیتی ہیں، اور ان کے غلط کاموں کو چھپانے کی کوشش کرتی ہیں یا بچے کی سنگین نوعیت کی بدتمیزی پر بچنا، بے وقوف یا بھولے پن کا لیبل لگا کر اپنی زمہ داریوں سے غفلت برتنے کا مظاہرہ کرتی ہیں۔ یہی بجا محبت اور فرائض سے کوتاہی بالا آخر بچے کے کردار کا ایک حصہ بن کر اس کی شخصیت کو داغدار بنا دیتی ہیں۔
ایک ڈاکو جب تختہ دار پر لٹکانے کے لیے لایا گیا، تو اس نے اپنی آخری خواہش ظاہر کی، جو یہ تھی کہ اس کی ماں کو اس سے ملنے دیا جائے۔ جب ماں کو اس سے ملنے کے لیا لایا گیا تو بیٹے نے آگے بڑھ کر ماں کے کان پر زور سے کاٹا۔ جب اس سے بات باز پرس کی گئی کہ اپنی زندگی کے آخری لمحات میں بھی وہ اپنی ماں کو تکلیف پہنچانے سے باز کیوں نہیں رہا؟ تو اس نے جواب دیا کہ آج جس جرم کی سزا میں بھگتے جارہا ہوں، میری ماں اس میں برابر کی شریک ہے۔ ابتدا میں جب میں چھوٹی چھوٹی چوریاں کرتا تھا تو یہ مجھے نظر انداز کرتی تھی۔ جس سے میری حوصلہ افزائی ہوتی رہی اور آج میں پھانسی کے تختے پر کھڑا ہوں۔
 


About the author

Khanbaba

Abdulbasit is the blogger and seo expert and made several blogs on Blogger Platform,and worked for several other bloggers. Eg: ehowbloggers etc. And now he is working on filmannex.. Abdulbasit is also ethical hacker and pen-tester. He has also done a job for different groups named as LOLSec 2,Pakistan cyber…

Subscribe 0
160