نماز کی شرائط

Posted on at


                    
میں نے اپنے پچھلے بلاگ میں نماز کی اہمیت بیان کی تھی اوراس بلاگ میں نماز کی شرائط ( کن وجوہات کا پورا کرنے سے نماز قبول ہو جاتی ہے اور کن وجوہات کی بنا پر نماز قبول نہیں ہو سکتی) پر روشنی دہرانے کی کوشش کروں گا۔ اللہ تعالٰی ہم سب کو ان پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین


نماز شروع کرنے سے پہلے کئی چیزیں واجب ہیں۔ سب سے پہلے نماز پڑھنے والا انسان دیِن اسلام میں داخل ہوا ہو۔ پھر اہلِ عقل ہو۔ یعنی سوچ سمجھ اور اچھا بُرا سمجھتا ہو۔

                            

اگر وضو نہ ہو تو وضو کرے نہانے کی ضرورت ہو تو غسل کرے۔ بدن پر یا کپڑے پر کوئی نجاست لگی ہو تو اس کو پاک کرے اور جس جگہ نماز پڑھنی ہو وہ جگہ بھی پاک ہونی چاہیے۔ فقط عورت کیلئے منہ اور دونوں ہتھیلی اور دونوں پیر کے سوا سر سے پیر تک سارا بدن خوب ڈھانک لے۔ اور مرد کا ناف سے لے کر گھٹنے تک ڈھانکنا فرض ہے۔ پھر قبلہ کی طرف منہ کر کہ جس وقت کی نماز پڑھنی ھو تو دل میں اس کی نیت کرے(خدا دلوں کے بھید خوب جانتا ہے)۔

                       
عورت کیلئے اگر اس نے باریک تن زیب یا جالی وغیرہ کا بہت باریک دوپٹہ اوڑھ کر نماز پڑھنا درست نہیں۔
جو لڑکی ابھی جوان نہیں ہوئی اگر اس کی اوڑھنی سرک گئی اور اس کا سر کھل گیا تو اس کی نماز ہوگئی۔
مسافرت کے دوران اگر کسی کے پاس تھوڑا سا پانی ہے کہ اگر اس سے نجاست دھولی جائے تو وضو کے لئے نہیں بچتا اور اگر وضو کرلیا تو نجاست پاک کرنے کے لئے نہیں بچتا تو بہتر ہے کہ اس پانی سے نجاست دھو لی جائے اور پھر وضو کے لئے تیمم کر لیا جائے۔

                       
اگر ظہر کی نماز پڑھی تو پڑھنے کے بعد معلوم ہوا کہ جس وقت نماز پڑھی تھی اس وقت ظہر کی نماز کا وقت نہیں رہا تھا بلکہ عصر کی نماز کا وقت آگیا تھا تو اب قضا پڑھنا واجب نہیں ہے بلکہ وہ ہی نماز جو پڑھی تھی قضا میں آجائے گی اور ایسا سمجھیں کہ قضا پڑھی تھی۔
اگر وقت آنے سے پہلے ہی نماز پڑھ لی تو نماز نہیں ہو گی۔

یہ سب نماز کیلئے شرائط ہیں۔ اگر اس میں سے ایک بھی چیز چھوٹ گئی تو نماز نہیں ہو گی۔

اگر آپ میرے دوسرے بلاگ پڑھنا چاہتے ہیں تو ادھر کلک کریں۔

 

 



About the author

qamar-shahzad

my name is qamar shahzad, and i m blogger at filamannax

Subscribe 0
160