(TOMATO)ٹماٹر

Posted on at



علم الادویہ میں ٹماٹرایک طاقت ور مصلح قرار دیاجاتاہے۔یہ مرض کے اثرات دور کرتا اور جسم کے قدرتی راستےکھولتاہے۔یہ گردوں کے لیے قدرتی محرک ہے جو انتہائی نرمی سے اثر انداز ہوتا ہے۔اس کے استعمال سے گردوں سے زہریلا پن دور ہوجاتاہے۔جو مختلف امراض کاسبب بنتاہے اور ہمارے جسم کے نظام کو آلودہ کرتاہے۔پودے پر اچھی طرح پکے ہوئے پھل کو ہی استعمال میں لانا چاہیے۔اس کے پکنے کے عمل کے ساتھ ساتھ اس میں وٹامن سی کی مقدار میں بھی اضافہ ہوجاتاہے۔ دنیا میں سب سے زیادہ پائے جانے والے جوسز میں ٹماٹر کے جوس کوپہلا مقام حاصل ہے۔ تازہ ٹماٹر کا جوس انتہائی مفید اور الکلائن کی تاثیر بخشنے والا مشروب ہے۔ٹماٹر کا بیرونی استعمال کاسمیٹکس کے طور پر کیا جاتاہے۔اس کا گودا چہرے پربے تکلفی سے مل کر آدھ گھنٹےکےبعد گرم پانی سے دھوئیں تو کچھ دنوں کے استعمال کے بعد رنگت نکھر جاتی ہے اور بد وضع کیل مہاسے تیزی سے تحلیل ہوجاتے ہیں ۔


اپنے جسم کا وزن کم کرنے کے خواہش مند خواتین وحضرات اور شوگر کے مریضوں کے لئے ٹماٹر بہت اچھی غذا ہے کیونکہ اس میں کاربوہائیڈریٹس بہت کم پائے جاتے ہیں ۔ اطبا کا کہنا ہے کہ شوگر کے مریضوں کے پیشاب میں شوگر کنٹرولل کرنے کے لیے ٹماٹر بہت موثر علاج بالغذا ہے۔


فربہی یا موٹاپے کے علاج کے لئے ٹماٹر بہت عمدہ چیز ہے۔ایک یا دوپکے ہوئے ٹماٹر کچی حالت میں صبح سویرے کھانے کے بعد ناشتہ نہ کریں تو دوماہ کے اندروزن کم ہوجاتاہے۔یہ انتہائی محفوظ طریقہ ہے کیونکہ وزن کم کرنے کے ساتھ ساتھ جسم کو ضروری غذائی اجزا مہیا کرتاہے جس سے صحت برقراررہتی ہے ۔


 


TAGS:


About the author

DarkKhan

my name is faisal ......

Subscribe 0
160