بچوں کی دعا خدا کے حضور

Posted on at



ہماری تجھ سے یا رب یہی دعا ہے
دعا کے ساتھ یہ بھی مدّعا ہے


خوش اخلاقی سے پیش آئیں سبھی سے
نہ دل میں دشمنی رکھیں کسی سے


کبھی نیکی کی رہ سے ہم نہ بھٹکیں
برائی کے ہرگز نہ پاس بھٹکیں


بدی سے ہم بچائیں اپنا دامن
بزرگوں کا کریں ہم نام روشن


رہے ماں باپ کا سایہ سلامت
دل و جاں سے کریں ان کی اطاعت


بسے دل میں ہمارے دیں کی عظمت
کریں اسلام سے سچی محبت


خدایا ، دور کر دے ہر خرابی
ملے دونوں جہاں میں کامیابی


رہیں اہل وطن آزاد و خوشحال
وطن دشمن رہیں برباد و پامال



About the author

Zohaib_Shami

I am here for writing and reading because it is my hobby

Subscribe 0
160