حضرت صالح علیہ سلام کی اونٹنی

Posted on at


جس نے بھی کی خدا سے عداوت وہ مٹ گیا

کی انبیا سے جس نے عداوت وہ مٹ گیا

 

الله تعالیٰ نے قوم ثمود کی طرف حضرت صالح علیہ سلام کو اپنا پیغمبر بنا' کر بھیجا. آپ حضرت ھود کے بھائی تھے. انہوں نے اپنی قوم کو تلقین کی اور حق کا راستہ دکھایا مگر انہوں نے ایک نہ سنی اور کہنے لگے

اے صالح! اس سے پہلے تم ہم میں ہونہار معلوم ہوتے تھے ،کیا تم ہمیں ان کی عبادت سے روکتے ھو جن کی عبادت ہمارے بڑے کرتے آئے ہیں؟ ہم تمھارے دین کی طرف سے شک میں ہیں

 

آپ علیہ سلام نے عذاب الہی سے ڈرایا تو انہوں نے آپ سے معجزہ مانگا. آپ علیہ سلام کی دعا سے الله نے ایک پتھر سےاونٹنی کو پیدا فرمایا اس نے اسی وقت بچہ دیا جو وہ فورا ماں کے برابر ھو گیا.

 

حضرت صالح نے فرمایا کہ جب تک تم لوگ اس اونٹنی کی تعظیم کرتے رہو گے ، اس وقت تک تم پہ دنیا کا عذاب نہیں ھو گا. وہ اونٹنی جہاں کھانے کو جاتی، وہاں سے سب جانور بھاگ جاتے، کوئی بھی آدمی اسے نہ بھگاتا. اسی طرح سے کچھ مدت گزری پھر کچھ لوگ سر کشی پہ اتر آئے اور اس اونٹنی کو مار ڈالا.

                                      

حضرت صالح علیہ سلام کو بہت دکھ پہنچا اور فرمایا کہ تم لوگ تین دن اور گزار لو پھر تم پر الله کا عذاب آئے گا جس میں زرہ بھی شک نہیں. پھر جب الله کا عذاب پہنچا تو الله نے آپ علیہ سلام کے ساتھیوں کو محفوظ رکھا' اور باقی سب نا فرمان لوگوں کو جکڑ لیا. وہ رات کو سوئے ہوئے تھے کہ اس حالت میں ایک فرشتے نے اس زور سے چنگھاڑ دی کہ ان کے جگر پھٹ گئے اور وہ موت سے ہمکنار ہوئے.

 

بلاگ پڑھنے کا شکریہ

بلاگ رائیٹر نبیل حسن



About the author

RoshanSitara

Its my hobby

Subscribe 0
160