خوب جئیں سبز چائے پئیں

Posted on at


جاپان میں کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق بڑھتی عمر کے افراد جو باقاعدگی سے سبز چائے پیتے ہیں، وہ عمر میں اضافے کے ساتھ صحت کے مسائل سے خال، خال ہی دو چار ہوتے ہیں۔ سبز چائے میں موجود اینٹی آکسیڈنٹ کیمیکلز بیماریوں کے خلاف مزاہمتی دیوار کا کام کرتے ہیں۔

امریکن جنرل آف کلینکل نیوٹریشن میں شائع ہونے والی اس ریسرچ کو جاپانی محققین نے مکمل کیا ہے۔ ان کے مشاہدے نے روزانہ تین کپ سبز چائے پینے والوں کو فی کپ سبز چائے پینے والوں سے بہتر پایا ہے سبز چائے میں قدرتی طور پر وٹامن کی قلیل مقدار پائی جاتی ہے۔ یہ وٹامن عمر کے ساتھ لاحق ہونے والے امراض اور خون کو گاڑھا ہونے سے روکتا ہے جس کی وجہ سے سبز چائے پینے والوں میں چستی پائی جاتی ہے۔

یہ افراد عموماً صحت بخش خوراک استعمال کرتے ہیں اور بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔ ایک اور کی جانے والی تحقیق کے مطابق عمر رسیدہ خاتوں جو گھٹنوں کے درد میں مبتلا تھیں انہیں سبز چائے کے extracts دیئے گئے جس کئ نتیجے میں ان کی ٹانگوں کا درد کم ہو گیا محققین ابھی کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچے کہ سبز چائے کی کتنی مقدار کارگر ہے۔

 



About the author

shakirjan

i am shakir.i have done BS (HONORS) in chemistry from pakistan.i know english,pashto and urdu.I love to write blogs.

Subscribe 0
160