زیادہ تعریفوں کے پل نہ باندھیں

Posted on at


کمرہ جماعت کے اندر بچوں کے رویوں کی ایک تحقیق کے مطابق وہ اساتذہ جو پڑھائی میں کمزور  شاگردوں کی ’تعریف کے پُل‘ باندھتے ہیں وہ اپنے شاگردوں کو کامیابی کی جانب بڑھانے کے بجائے انھیں مزید کمزور بنا سکتے ہیں۔

برطانیہ کے ایک خیراتی ادارے ’سٹن ٹرسٹ ایجوکیشن چیرٹی‘ نے خبردار کیا ہے کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ اساتذہ کی تعریف کرنے کی حکمت عملی واقعی کام کرتی ہے۔

کم کامیابی حاصل کرنے والے شاگردوں کے لیے بہت زیادہ تعریف انھیں ’کم توقعات کا پیغام‘ دے سکتی ہے۔

اس تحقیق کے تحت 200 جماعتوں کے بچوں اور ان کے اساتذہ کا جائزہ لیا گیا۔

تحقیق کے نتیجے میں یہ پتہ چلا کہ اگرچہ اساتذہ پڑھائی میں کمزور شاگردوں کی تعریف کر نے سے ان کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتے ہیں، پھر بھی یہ اس سے ان پر منفی اثر ہو سکتا ہے۔ تحقیق کے مطابق اگر بچوں کی ناکامیابی پر ان کی تعریف کی جاتی ہے تو وہ ناکامیابی کو اچھا سمجھنے شروع بھی کر سکتے ہیں۔

محققین نے دو اہم عوامل کی نشاندہی کی جو شاگردوں کے نتائج کو بہتر کرنے کے طریقوں سے منسلک ہیں اور وہ ہیں تعلیم کا معیار اور اساتذہ کا مضمون پر عبور۔

محقق پروفیسر رابرٹ کو نے کہا کہ’عظیم تدریس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ ایک خاص ہدایت پر عمل کریں، تاہم اس تحقیق میں کچھ خاص نکات سامنے آیے ہیں جن سے کامیابی کے امکانات زیادہ ہیں۔‘

پروفیسر رابرٹ کو نے مزید کہا کہ ’اساتذہ کو سمجھنا چاہیے کہ کب، کیوں اور کیسے ایک خاص نقطہ نظر طلبہ کے سیکھنے میں کیسے اضافہ کر سکتا ہے۔‘

سکولوں کے ہیڈ ماسٹروں نے اس تحقیق کو ایک اچھی پیش رفت قرار دیا اور اس کا خیر مقدم کیا ہے۔

 



About the author

160