نبی کریم کی خصوصیات حصّہ دوئم

Posted on at


                          

 

الله تعالیٰ نے نام کے ساتھ آپ صل الله علیہ وسلم کا نام شامل کر کے اپنے عظیم کلمہ شریف کو مکمل کیا ، اور کلمہ اس کا منہ بولتا ثبوت ہے

 

رسول ، یہ لقب صرف محمّد مصطفیٰ صل الله علیہ وسلم کو دیا گیا الله تعالیٰ کی طرف سے . باقی سب پیغمبروں کے پاس یہ اعزاز نہیں

 

آدم کو صفی الله ، ابراہیم کو خلیل الله ، موسیٰ کو کلیم الله ، اسماعیل کو ذبیح الله  اور عیسی کو روح الله کا خطاب سے نوازا گیا . مگر رسول الله کا خطاب صرف ہمارے نبی کریم صل الله علیہ وسلم کو ملا

 

تمام انبیاء کرام میں سے صرف آپ کو ہی رحمت العالمین کے خطاب سے نوازا گیا

 

جب آپ صل الله علیہ وسلم کی پیدائش ھوئی تو کعبتہ الله نے جھک کر آپ کے گھر کی طرف سلامی دی اور خوشی کا اظہار کیا

 

آپ صل الله علیہ وسلم کی ولادت کے وقت آپ کے ختنے پہلے سے ہوۓ ہوۓ تھے

 

جب آپ صل الله علیہ وسلم کی پیدائش ھوئی ، تو فورا بعد آپ کو جنّت کے ریشمی کپڑوں میں لپیٹا پایا گیا

 

آپ صل الله علیہ وسلم کی ولادت پر حضرت مریم ، حضرت حوا ، اور انبیاء کرام کی جماعت نے سیدہ آمنہ کو مبارکباد پیش کی

 

آپ صل الله علیہ وسلم کی ولادت جب ھوئی ، تو جوق در جوق فرشتے آئے اور آ کر آمنہ کے حضور سلامی پیش کی

 

آپ صل الله علیہ وسلم کی ولادت جب ھوئی تو ایران کا ھزاروں سال سے لگاتار جلنے والا آتش کدہ ، یکدم ٹھنڈا ہو گیا

 

آپ صل الله علیہ وسلم کی ولادت پر کسریٰ شہنشاہ ایران کے محل کے کنگرے گر گئے

 

شیطان جو سمندر میں بیٹھا اپنے چیلوں کے ساتھ دنیا بھر کو کفر میں مبتلا کرنے پر اپنی کامیابی کا جشن منا رہا تھا ، اس کا تخت لرز گیا اور وہ افسوس سے بولا کہ

 

ہائے افسوس ! محمّد صل الله علیہ وسلم اس دنیا

میں تشریف لے آئے ، اب ان کا دین پوری دنیا

میں دیکھتے ہی دیکھتے پھیل جاۓ گا اور ہم

کچھ نہ کر پائیں گے

 

آپ صل الله علیہ وسلم کی امت کو بہترین امت کا لقب ملا ، اور آپ کو کثیر الامت ہونے کی بشارت دی گئی

 

آپ صل الله علیہ وسلم کی امت کے لیۓ ساری زمین کو سجدہ گاہ بنا دیا ، اب امت جہاں چاہے سجدہ کر کے اور عبادت کر کے اپنے دینی فرائض بخوبی سر انجام دے سکتے ہیں

 

بلاگ رائیٹر

نبیل حسن  



About the author

RoshanSitara

Its my hobby

Subscribe 0
160