زیورات

Posted on at


خواتین اپنی زندگی میں زیورات کو بہت اہمیت دیتی ہیں .اور خوبصورت زیورات پہننا پسند کرتی ہیں .خواتین طرح طرح کے نئے نئے ڈیزائن کے خوبصورت زیورات پہنتی ہیں .بازار میں جو بھی نیا ڈیزائن آتا ہے خواتین وہی زیور پہننا چاہتی ہیں .مہنگائی کے با عث خواتین سونے کے زیورات نہی خرید سکتیں اسلئیے مصنوعی زیورات کی خریداری زیادہ کی جاتی ہے

 

.بازار میں بہت خوبصورت ڈیزائن کے مصنوعی زیورات ہوتے ہیں جو کہ خواتین کے دل کو بھا تے ہیں .ان میں بھاری اور ہلکے زیورات شامل ہیں .بھاری زیورات کے مقابلے میں ہلکے اور نازک زیورات خواتین زیادہ پسند کرتی ہیں جن میں نازک ہلکے سے خوبصورت لاکٹ ، بریسلٹ ،انگوٹھیاں ، ٹاپس ، نازک سی بندیا وغیرہ

بھاری زیورات شادی بیاہ کے موقع پر پہنے جاتے ہیں .خواتین شادی بیاہ کے موقع یر بھاری زیورات پہنتی ہیں دلہن کے لیے جو زیور تیار کروایا جاتا ہے اس میں وزنی ہار ،جھمکے ،کنگن ،ماتھے کا ٹیکا ، چوریاں ،بریسلٹ ،انگوٹھیاں وغیرہ شامل ہیں

خواتین موتیوں سے بنے ہار ، لاکٹ جھمکے ،بریسلٹ وغیرہ بھی پہننا پسند کرتی ہیں .بلکہ بعض خواتین تو خود موتیوں کے ہار اور بریسلٹ وغیرہ بنانے میں ماہر ہوتی ہیں

آجکل بازار میں بڑے بڑے موتیاں سے بنے خوبصورت ہار دیکھنے کو ملتے ہیں .بازار میں پلاسٹک کی چوریاں اور کڑے نظر آتے ہیں جو کہ زیادہ تر سکول اور کالج کی لڑکیاں پہننا پسند کرتی ہیں

خواتین زیادہ تر کپڑوں کے ساتھ ملتے جلتے رنگ کا زیور پہننا پسند کرتی ہیں .خواتین چاہتی ہیں کے جس رنگ کا لباس ہو ان کے زیورات میں اسی رنگ کا کوئی نگ یا موتی ضرور موجود ہو

. خواتین کے اندر زیور پہننے کا شوق ہونا کوئی بری بات نہی کیونکہ زیور تو عورت کا حسن ہے .

 

 

 

 



About the author

160