ٹام کروز ہالی وڈ کا سدا بہار ایکشن ہیرو

Posted on at


ہالی وڈ کے سدا بہار ہیرو لگ بھگ اڑھائی دہائیوں سے ہالی وڈ کے افق پر چھاۓ ہوۓ ہیں۔ انہیں ہالی وڈ کا مہنگا ترین اداکار قرار دیا جاتا ہے۔ کئی فلموں کی ڈائریکشن کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔ تین مرتبہ آسکر ایوارڈ کے لیئے نامزدگی حاصل کی۔ تین گولڈن گلوب ایوارڈز انکے کریڈٹ پر ہیں۔ ۴۹ سالہ ٹام کروز رومانوی اداکار کی حیثیت سے بھی مشہور ہیں۔ سینٹیالوجی کے سرگرم پیروکار ہیں جو خلائی مخلوق پر کامل یقین رکھتی ہے۔ بچپن میں دائیلکسیامی نامی بیماری کی وجہ سے انہیں الفاظ کی شناخت میں سخت مشکلات کا سامنا رہا۔ کیرئیر کے آغاز میں پائلٹ کی تربیت کے لیئے داخلہ لیا مگر ادھورا چھوڑ دیا۔ اب ان کے پاس ذاتی جہازوں کا فلیٹ ہے۔

۲۰۰۶ میں ریلیز ہونے والی مشن امپاسیبل سیریز کی تیسری فلم کی باکس آفس پر ناکامی کی وجہ سے نہ صرف انکا پیراماؤنٹ سے فلمی معاہدہ ٹوٹ گیا۔ بلکہ انکا ایکشن ہیرو کا تاثر بھی بری طرح مجروح ہوا۔ اب اس سیریل کی چوتھی فلم گھوسٹ پروٹوکول کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کر رہی ہے۔ ٹام کروز ہالی وڈ کے ان چند گنے چنے فنکاروں میں سے ایک ہے جو تنہا فلم کی کامیابی کی ضمانت سمجھے جاتے ہیں۔ نائٹ اینڈ دے، بھی، رسکی بزنس، ٹاپ گن، اور رین میں جیسی کامیاب فلموں میں شامل ہو چکی ہیں۔ ریلیز ہونے والی ”سیکس اینڈ ڈی سٹی ٹو” اور رسل کرو کی رابن ہوڈ کامیابی حاصل نہ کر سکی۔ ۴۹ سالہ ٹام کروز کی بڑھتی ہوئی عمر کا ان کے چہرے سے شائبہ تک نہیں ہوتا۔

ٹام کروز کو ہالی وڈ کا خوش لباس پہننے والا اداکار قرار دیا جاتا ہے۔ ذاتی زندگی میں وہ خاصے خوش مزاج ہیں۔ فلمی کیرئیر کے ابتدائی دور میں کامیابی کے لیئے کئی خواتین کو سیڑھی کے طور پر استعمال کیا۔ میمی راجر سے انکی شادی زیادہ عرصہ برقرار رہ نہ سکی



About the author

hadilove

i am syed hidayatullah.i have done msc in mathematics from pakistan.And now i am a bloger at filmannex.and feeling great

Subscribe 0
160