پانی

Posted on at


پانی اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے انسانوں جانوروں بلکہ پوری کائنات کے لیے بہت ضروری ہے اگر بانی نہ ملے تو زندہ رہنا بہت مشکل ہے بلکہ نہ ممکن ہے خوراک کے بغیر تو انسان کچھ دن زندہ رہ سکتا لیکن پانی کے بغیر زندہ رہنا نہ ممکن ہے پانی ایک اہم جُز ہے جس کی ہمارے جسم کو بہت زیادہ ضرورت ہوتی ہے مشروبات میں اس کا استعمال بہت زیادہ ہوتا ہے پانی انسان کے اندر قوت مدافعت پیدا کرتا ہے اور جسم کے درجہ حرارت کو برقرار رکھنے میں بہت مدد دیتا ہے ایک انسان کو کم از کم دن میں دس گلاس پانی پینا چاہیے مگر ماحولیاتی آلودگی تابکاری اثرات اور ایٹمی تجربات کی وجہ سے پانی بھی آلودہ ہوتا جا رہا ہےلوگ آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں۔


 


پاکستان میں کئی جگہ پینے کا صاف پانی میسر نہیں جس کی وجہ سے لوگ آلودہ پانی پینے پر مجبور ہیں اور اس کی وجہ بہت سی بیماریوں کا شکار ہیں جس میں پیٹ کی بیماریاں اور جگر کی بیماریاں عام ہیں جیسے کہ آج کل سندھ کے علاقے تھر میں قحط سالی اور خشک سالی کی وجہ سے وہاں کے لوگوں کو بڑی مشکلات درپیش ہیں وہاں کا پانی آلودہ اور بدبودار ہے جس کی وجہ سے مختلیف بیماریاں جنم لے رہی ہیں کتنے ہی معصوم بچے موت کا شکار ہو چکے ہیں اور اب وہاں کے لوگ نقل مکانی پر مجبور ہیں کیوں کہ لوگوں میں خوف پایا جاتا ہے اس لیے لوگ وہاں سے چھوڑ چھوڑ کر دوسرے علاقوں میں جا رہے ہیں اللہ


 


تعالیٰ اُن کی مشکلات دور کرےآمین


ذراعت کے شعبے میں پانی سب سے اہم ضرورت ہے پھل سبزیاں دالیں چاول اور گنے کی کاشت میں پانی سب اہم ضرورت ہے بعض دفعہ طوفانی بارشیں فصلوں کو تباہ کر دیتی ہیںجس سے خوراک کا مسئلہ پیدا ہو جاتا ہے اسی طرح انسان کو بھی پینے کا صاف پانی نہ ملے تو وہ بیمار ہو جاتا ہے پینے کا صاف پانی اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے اور ہمیں اسے ضائع نہیں کرنا چاہیے اور احتیاط سے استعمال کرنا چاہیے اور


 


اس کی قدر کرنی چاہیے  



About the author

bilal-aslam-4273

i am a student

Subscribe 0
160