ذوالقرنین اور یاجوج و ماجوج

Posted on at


 

ذوالقرنین ایک بادشاہ گزرا ہے . وہ بادشاہ دنیا کے دونوں سروں پر پھر گیا تھا یعنی مشرق اور مغرب پر ، اسی لئے اس کو اس نام سے یاد کیا جاتا ہے . الله رب ذولجلال نے اسے روۓ زمین پر حکومت سے نوازا تھا اور ہر قسم کا مال و ماتاع بھی وافر کثرت کے ساتھ عطا کیا تھا

 

ایک دفعہ وہ ملک فتح کرنے کے ارادے سے مغرب کی سمت کو چلا تو جس وقت غروب آفتاب ہو رہا تھا ، اس کا گزر ایک قوم پر سے ہوا . ذوالقرنین بادشاہ نے اس قوم کو ایمان اور توحید کی دعوت و تبلیغ کی . اس کے بعد وہ دوسری جانب کو چل نکلا تو سورج نکلنے کے بعد اس نے ایک ایسی قوم کو دیکھا جو دو پہاڑوں کے دوسری طرف تھی اور یہ لوگ کسی قسم کی کوئی بات سمجھنے کے قابل نہ تھے


 

انہوں نے ذوالقرنین بادشاہ سے عرض کی کہ ایک قوم یاجوج و ماجوج جو اس گھاٹی سے اس طرف کو رہتے ھیں ، وہ تعداد میں بھی بہت کثیر ہیں اور ھم لوگوں کی سر زمین پر آ کر بہت زیادہ فساد برپا کرتے ھیں

 

اگر ھم لوگ مل کے کچھ رقم جمع کر لیں تو کیا آپ ہماری مدد کریں گے ؟ کیا آپ ہمارے اور ان کے درمیان کوئی ایسی اونچی اور مضبوط دیوار بنا دیں ، کہ دوبارہ سے فساد مچانے کی نیت لے کر نہ آ پائیں


 

ذوالقرنین بادشاہ نے اس قوم سے کہا کہ میرے مہربان مالک دو جہاں نے مجھ کو بہت مال و دولت سے نوازا ہے ، تم لوگ ہاتھ پاؤں سے میری مدد کرو تاکہ میں ان کے اور تمھارے درمیان میں خوب مضبوط سی ایک دیوار بنا سکوں

 

ذوالقرنین بادشاہ نے ان لوگوں کو لوھے کی چادریں لانے کو کہا ، اور اس نے ان سب چادروں کو کھڑا کیا اور پھر ان کے سرے آپس میں ملا دیے . پھر ذوالقرنین بادشاہ نے تانبے کو پگھلا کر ان چادروں کے درمیان موجود خلا میں ڈال دیا . یہ دیوار اس قدر مضبوط تھی کہ یاجوج و ماجوج کی قوم نہ تو اس دیوار پی چڑھ کے اس کو پار کر سکتے تھے اور نہ ھی اس میں نقب لگا سکتے تھے


 

اس کام کو سر انجام دے کر ذوالقرنین بادشاہ نے کہا کہ یہ دیوار میرے الله تعالیٰ کی رحمت ہے اور صرف اور صرف قیامت کے روز ھی فنا ھو گی یاجوج و ماجوج عرب کی زبان میں ایک قوم کا نام ہے جو دو دادوں کی اولاد ھیں . یاجوج و ماجوج اس قوم کے دادوں کے نام تھے . ترکوں کے ملک سے لگتے تھے اور قوم میں ترکوں کے بھائی تھے . معلوم نہیں کہ اس ملک میں ان کا نام کیا تھا

 

بلاگ رائیٹر

نبیل حسن  



About the author

RoshanSitara

Its my hobby

Subscribe 0
160