ٹوٹکے

Posted on at


نمک کو نمی سے بچانے کے لئے اس میں چند دانے کچے چا ولوں کے ڈ ال دیں۔



آٹے کو کیڑوں سے محضوظ رکھنے کے لئے اس میں تیز پات کے چند پتے ڈ ال دیں۔



قالین پر موم بتی کا موم گر جائے تو اسے اتارنے کیلئے اس کے او پر کا غز کا برا ؤن لفافہ رکھ کر گرم استری پھیر یں اس طرح کا غز موم کو جزب کر لے گا۔



پیاز کاٹتے ہوئے آنکھوں میں آنے واے آنسوؤں سے بچنے کے لئے پیاز کو دو ٹکڑوں میں کاٹ کر پند رہ منٹ کے لئے ٹھنڑے پانی میں ڈال دیں پھر اسے نکال کر کا ٹیں ۔



گرائنڈر کے بلیڈ تیز رکھنے کے لئے اس میں کبھی کبھار نمک پیس لیا کریں۔


اگر کبھی فر یج خراب ہو تو دودھ کو خراب ہونے سے بچانے کے لئے اسے ابالنے سے پہلے اس میں آدھا چائے کا چمچہ مٹھا سو ڈا ڈال دیں ۔



گو شت کو مکھیوں سو بچانے کے لئے ململ کے کپڑ ے کو سرکے میں بھگو کر اور نچوڑ کر گوشت کے اوپر ڈھانپ دیں مکھیاں با لکل نہیں آئیں گی۔



یہ جاننے کے لئے شہد اصلی ہے یا نقلی ،ایک ماچس کی تیلی جلا کر شہد کے اندر رکھیں اگرتیلی جلتی رہے تو شہد اصلی ہے لیکن بجھ جائے تو شہد نقلی ہے۔



فریج سے گوشت اور کھا نے پینے کی چیزوں کی بو دور کر نے کیلئے اس میں ایک خشک کو ئلہ اور آدھا کٹا ہوا لمیوں رکھ دیں۔



About the author

160