ھا ر ٹ اٹیک کے لئے ویکسین

Posted on at


ہالینڈ میں لیڈن یونیورسٹی کے سائنسدان ہارٹ اٹیک سے محفوظ کےنے والی ایک نئی اور انقلابی ویکسین ایجاد کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں جو کہ بند شریانوں کو کھولنے کے ساتھ ہی چربی کو ختم کرے گی ۔ دراصل چربی اور سکڑنے والی شریانوں کے باعث خون کی روانی میں کمی آتی ہے اور کسی جگہ چربی اور خون کا انجماد شریان کو بند کر دیتا ہے تو اس کا نتیجہ ہارٹ اٹیک کی صورت نکلتا ہے ۔



 تجزیوں سے اس با ت کی وضاحت ہوتی ہے کہ اس ویکسین میں اتنی گنجائش ہے کہ وہ متاثرہ شریانوں سے دو تہائی سے زائد فاضل چیزیں ختم کردے اور خون کی روانی کو بحال رکھے ۔ اگرچہ کہ یہ تجربات فیالحال چوہوں پر کئے گئے ہیں جو کہ کارگر ثابت ہوئے ہیں مگر امید کی جا رہی ہے کہ اگلے چند برسوں میں یہ ویکسین انسانی جسم کے لئے بھی موثر ترین کردار ادا کر سکے گی۔



برطانیہ میں دل کے امراض انسانی جانو ں کے سب سے بڑے دشمن کی شکل میں سامنے آئے ہیں اور ہر سال دو لاکھ 70 ہزار افراد کسی نہ کسی امراض قلب میں مبتلا ہو جاتے ہیں اور ہر تین میں سے ایک فرد اسپتال جانے سے قبل ہی دم توڑ دیتا ہے ۔ ظاہر ہے کہ روغن سے بھرپور غذا ئیں ، ورزش سے دوری اور سگریٹ نوشی اس کا سبب ہیں مگر جسمانی اعتبار سے جو تبدیلیاں خون کی شریانوں میں کہیں اندر ہوتی رہتی ہیں



 ان کا بھی اس میں انتہائی اہم کردار ہے تو انتظار کریں اس وقت کا جب یہ ویکسین عام انسانوں کے لئے بھی کامیابی کے ساتھ استعمال کی جائے جس کے بارے میں سائنسدانوں کا موقف فی الوقت یہ ہے کہ " مستقبل قریب مین ہم اسے طبی علاج کے لئے موزوں نہیں دیکھ رہے ہیں۔ "




About the author

shaheenkhan

my name is shaheen.i am student . I am also interested in sports.I feel very good being a part of filmannex.

Subscribe 0
160