بچے رغبت سے کھانا کیوں نہیں کھاتے (حصہ دوم)

Posted on at


 

کھانے میں دلچسپی نہ لینے کی دوسری وجہ یہ ہے کہ کھانے کے معاملے میں بچے کو اپنی پسند اور نا پسند کا احساس ہونے لگتا ہے بہت سے بچے باہر کی اشیاء جیسے کہ فاسٹ فوڈ، چاکلیٹ ، ٹافیاں اور چپس وغیرہ زیادہ کھاتے ہیں یہ چیزین انکی بھوک کوکم یا بالکل ختم کر دیتی ہیں یاد رہے کہ بچے کی تندرستی اور نشوونما میں ان چیزوں کی کوئی اہمیت نہیں اگرچہ چاکلیٹ ، ٹافی اور مشروبات میں شکر کی صورت میں نشاستہ(کاربوہائیڈریٹس ) جسم کو فراہم کردیتے ہیں لیکن ان کے اندر پروٹین ، چکنائی ، معدنیات اور حیاتین نہیں پائے جاتے

اسکے علاوہ مشروبات میں موجود زیادہ شکر دماغ کو شکم سیری کا احساس دلادیتا ہے جس کے نتیجےمیں انکی بھوک کم ہوجاتی ہے اسطرح کی صورت میں حال میں بچے گھر کی بنی ہوئی غزائیت سے بھرپور اور متوازن غذا کھانے سے انکار کردیتےہیں متوازن غذا نشاستہ ، شکر ، پروٹین ،حیاتین اور معدنیات پر مشتمل ہوتی ہے جو جسم کی پرورش کے لیے بہت ضروری ہے متوازن غذا کی عدم دستیابی کی صورت میں بچے کے نشوونما پانے کی صلاحیت رک جاتی ہے اسلیے والدین ایسا طرز عمل اپنائیں جس سے بچے کے اندر کھانا کھانے کی عمدہ عادتیں فروغ پا سکیں

بڑھتی ہوئی عمر میں بچے کو دن میں پورے تین بار کھانے کی ضرورت محسوس ہوتی ہے جبکہ دو سے تین بار ااسے غذائیت سے بھرپور مگر ہلکی پھلکی غذا کی ضرورت رہتی ہے بازاری اشیاء خوراک کا ایک نقصان تو یہ ہے کہ بچے کا معدہ بازاری چیزوں کا عادی ہوجاتا ہے جبکہ انکا زائقہ بھی بچے کے منہ کو لگ چکا ہوتا ہے اس وجہ سے بھی وہ گھر کا بنایا ہو کھانا بھی پسند نہیں کرتا دوسرا یہ کہ بازاری اشیاء تازہ بھی نہیں ہوتی ان کو طویل عرصے تک محفوظ رکھنے کے لیے بعض کیمائی اجزا ڈالے جاتے ہین جن مین سے کچھ مضر صحت بھی ہوتے ہیں اس لیے والدین کو بچوں کا خاص خیال رکھنا چاہیے اور گھر پر بنے کھانے کی عادت ڈالنی چاہیے۔ 



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160