کوہاٹ اک تعلیمی اورپرسکون شہر

Posted on at


کوہاٹ اک تعلیمی اورپرسکون شہر



آج یہاں اک ایسے شہر کی بات کرونگا جو کہ رقبہ کے لحاظ سے باقی شہروں کے مقابلے میں چھوٹا ہوگا لیکن یہاں کے تعلیمی ادارے نہایت ہی خود مختار ادارے ہیں بچوں کے کیریئر کو اچھی سمت دینے ک لئے نہایت ہی مدد گار ہیں چونکہ میں خود اس شہر میں بڑا ہوا ہوں اور اور میری اسکول کی زندگی کے ١٠ سال میں نے اسی شہر میں گزارے ہیں اور میٹرک ادھر ہی سے کیا ہے .



ہمارے اسکول نے یقینا ہمیں بہت اچھے فیوچر کی ضمانت دی اور آج الله کا لاکھ لاکھ شکر ہے میں اپنے مقصد کی جانب بڑھ رہا ہوں اور مجھے اس بات کی بیحد خوشی ہے کہ ہمارے اساتذہ نے ہمارے ساتھ بہت مدد کی ہے اور ہمیں اچھے کانسپٹ دے کر ہمیں اس قبل بنایا کہ آج ہم کسی بھی ادارے کے طلبا سے کم نہیں ہیں.



کوہاٹ شائد مجھے اس لحاظ سے بھی اچھا لگتا ہے کے میری جنم اسی شہر میں ہوئی ہے  اور میرے کچھ یادگار پل اسی شہر سے جڑے ہیں کیونکہ ہم پوری فیملی یہی پہ رہا کرتے تھے اور جب چھوٹے ہوا کرتے تھےتو پھر تو زندگی کا مزہ ہی کچھ اور تھا .



ہم بھائی بہن ملکے بہت خوش رہتے تھے اسوقت ملکی حالت بھی کافی بہتر تھے نہ کوئی خودکش دھماکوں کا دور تھا نہ کسی اور چیز کا پر آج کل جو ملکی حالت ہیں تو اب تو وہ مزہ کہیں بھی نہ رہا کیونکہ اب حالت ہی کوئی سازگار نظر نہیں اتے اور اس وقت اک چھوٹا سا پارک ہوا کرتا تھا کوہاٹ میں اور ہم جب وہاں جاتے تو وہ دن کوئی عید سے کم نہ ہوتا تھا لیکن آج اگر ہم کسی بھی بڑے پارک میں جاتے ہیں تواک ڈر سا لگا ہوتا ہے کے کہیں کچھ نہ جائے



About the author

Zeeshan_Khan

I am working in Bitlanders as a Translator and writter. Profession: Electronic Engineer Big projects: Control system designing , Fpga controls auto Traffic light etc Member at: IEEE Future Plan: To work on drones for benefit of mankind. Aim: To finish the energy crises by giving my best to make…

Subscribe 0
160