وزن میں کمی کے لیے چند اہم نسخے

Posted on at


 

مرچ کا استعمال ۔ ایک ریسرچ میں یہ بات کہی گئی ہے کہ مرچ کے استعمال سے بھی وزن میں کمی کی جاسکتی ہے کیونکہ مرچ کی گرمی سانس کے عمل اور دل کی دھڑکن وغیرہ تیز کرسکتی ہے اور اس سے وقتی طور پر میٹابولزم میں بھی تیزی آ سکتی  ہے

سلاد کے پتے۔ حال ہی میں ایک ریسرچ کی گئی جس میں بتایا گیاہے کہ اگر رات کے کھانے سے پہلے سلاد کھاتے ہیں تو اس سے آپ کی بھوک میں واضح کمی آئے گی اور آپ کم کھائے گے اور جو افراد رات کو زیادہ کھانے کے عادی ہوں انکا وزن بھی زیادہ بڑھتا ہے اس لیے سلاد کا استعمال کریں

چکنائی میں کمی۔ اگر بالائی کے بغیر دودھ اور کم  چکنائی والی دہی استعمال کی جائے تو یہ بھی وزن بڑھنے نہیں دیتے

ٹھنڈے پانی کا استعمال ۔ جب ہم بہت زیادہ ٹھنڈا پانی استعمال کرتے ہیں تو جسم اپنے ٹمپریچر کو معمول پر لانے کے لیے حراروں کا استعمال کرتا ہے اگر ہم روزانہ ۲لیٹر پانی استعمال کریں تو ایک ماہ میں ایک پاوںڈ وزن کم کیا جاسکتا ہے

گریپ فروٹ کا استعمال ۔ گریپ فروٹ بھی وزن کم کرنے میں ایک موثر پھل ہے اسکے استعمال سے جسم کی فالتو چربی کم ہوتی ہے

سبزی کے سوپ ۔ سبزیوں کےسوپ بھی وزن کم کرنے میں بہت مددگار ثابت ہوتے ہیں ایسی سبزیوں کے سوپ بنائے جن مین پانی کی مقدار زیادہ ہو

سبز چائے کا استعمال ۔ سبز چائے کے دن میں پانچ کپ پینے سے انسان کے جسم اسی سے نوئے حرارے جلاتے ہیں جو کہ وزن میں کمی کا باعث بنتا ہے  ۔    



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160