نماز جنازہ

Posted on at


دنیا میں انسان کی جان اللہ تعالی کی دی ہوئی امانت ہے۔ ہر انسان کو زندگی کی مقررہ مدت پوری ہو نے پر موت آنی ہے۔ اس کے بعد اللہ تعالی کے حضور پیش ہو کر اعمال کا جواب دینا پڑے گا۔ دنیا کی ہر چیز فانی ہے۔ سب چیزیں یہیں رہ جایئں گی۔



قرآن پاک میں فرمایا گیا ہے: ہر جاندار چیز کو موت کا مزہ چکھنا ہے۔



جب کسی مسلمان کا انتقال ہوتا ہے تو دوسرے مسلمان اس کی نماز جنازہ ادا کرتے ہیں۔ نماز جنازہ میت کے لیئے مغفرت کی اجتمائی دعا ہے۔ دین اسلام میں حکم ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ نماز جنازہ میں شرکت کریں۔ فوت ہونے والا شخص، مرد ہو یا عورت، بچہ ہو یا بوڑھا، میت کہلاتا ہے۔ میت کو اسلامی طریقے کے مطابق غسل دے کر کفن پہنایا جاتا ہے۔ کفن پہنانے کے بعد میت کے لیئے نماز جنازہ پڑھی جاتی ہے اور پھر میت کو احترام کے ساتھ دفن کیا جاتا ہے۔



نماز جنازہ جماعت کی صورت میں ادا کی جاتی ہے۔ سب لوگ امام کے پیچھے قبلہ رخ کھڑے ہو جاتے ہیں۔ پھر نماز جنازہ کی تقبیر پڑھی جاتی ہے۔ جن میں ثنا، درودِ پاک اور میت کی مغفرت کے لیئے دعا کر کے سلام پھیرا جاتا ہے۔




About the author

160