اخباراور انسانی زندگی

Posted on at


انسانی زندگی میں اخبار ایک اہم ضرورت بن گیا ہے. کوئی بھی پڑھا لکھا انسان اخبار پڑھے بغیر شاید ہی رہ سکے. صبح سویرے اخبار کے دلدادہ لوگ دیوانہ وار اس کے صفحات کو پلٹے اور پڑھتے ہیں، اخبار کے بغیر ان کی صبح نا مکمل سی ہوتی ہے.اگر صبح وقت پہ اخبار میسر نہ ہو تو طبیعت میں چڑ چڑاپن واضح نظر آتا ہے. اخبار میں دنیا بھر کے بےشمارموضوعات کی بے شمار خبریں ہوتی ہیں جو ہمیں باہری دنیا سے باہم جوڑے ہوے ہیں. زلزلے کی خبر ہو یا سیلاب کی ، کسی دنگا و فساد کی ہو یا سیاحت کی، کرکٹ کی ہو یا ہاکی کی اخبار ہر قسم کی معلومات فراہم کرنے کا ذریعہ ہے.

 

اخبار میں مختلف خبروں کے علاوہ تاریخ و ادب کا بھی ایک کالم ہوتا ہے جس میں مصنفین کی مختلف تصانیف ہوتی ہیں جو انسانی زندگی کے مختلف پہلوؤں کی عکاسی کرتی ہیں.اخبار تفریح فراہم کرنے کا ذریعہ تو ہے ہی ساتھ ساتھ انسان کی اصلاح کرنے کے لیے یہ اپنے اندر علم و ادب کا بھی ایک وسیع سمندر رکھتا ہے . تا ہم ،ہم میں بہت سے ایسے افراد بھی ہیں جو خود کو بس روزانہ کی خبر سے آگاہ رکھنے کے لیے اخبار کا مطالعہ کرتے ہیں. ان کا یہ رویہ کافی حد تک غلط بھی ہے کیوں کہ ہمیں علم کے اس سمندر سے بھر پور استفادہ کرنا چایئے.

 

پڑھی لکھی اور تہذیب یافتہ قوم کی زند گی میں اخبار بہت اہمیت کا حامل ہے. اس کے زریعے عوام اپنے خیالات کا با آسانی اظہار کرتی ہے. یہ ہر عمر اور ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے لئے ان کی من پسند تفریح کا سامان میسر کرتی ہے. ڈاکٹر ،اساتذہ،طالبعلم ،تاجر،وکیل اور بچے اخبار سے اپنی ضرورت اور پسند کی معلومات اخذ کر لیتے ہیں.صنعتکاروں اور تاجروں کے لیے با قاعدہ اخبار میں ایک کالم درج ہوتا ہے جس کے ذریعے وہ اپنی صنعت کے اشتہار شائع کر کے اس کی پیداوار بڑھا سکتے ہیں. اس سلسلے   میں اخبار ان کے لیے بہت مفید ثابت ہوتا ہے. 

جہاں پے اخبار کے بےشمار فائدے ہیں وہاں پے اس کے نقصانات بھی موجود ہیں. اگر بنا تصدیق کیے کوئی خبر شائع کی جائے اس سے لوگوں میں بد گمانی پھیلتی ہے. بعض اوقات رومانوی،غیر معیاری اور اخلاق سے گرے ھوے کالم بھی شائع ہو جاتے ہیں جو نوجوان نسل کو تباہی کی طرف لے جاتے ہیں. اکثر اخبار کے ایڈیٹر برے لوگوں کو سراہتے ہیں اور اچھے لوگوں پہ الزام تراشی کرتے ہیں اس کا معاشرے پہ منفی اثر پڑتا ہے.  

دنیا کے ساتھ رابطے میں رہنے کا اخبار ایک سستا اور میعاری ذریعہ ہے پھر بھی اس کا استعمال بہت کم ہونے لگا ہے .آج کے جدید میں لوگ نت نئی ایجادات سے مستفید ہوتے ہیں. اخبار کی بجاے انٹرنیٹ کا استعمال بڑھ گیا ہے. جدید ٹیکنالوجی کے باوجود آج بھی ایسے لوگ موجود ہیں جو اخبار کے پہلے کی طرح شوقین ہیں صبح کا اخبار ہو یا ہفتہ وار آنے والا رسالہ وہ اس کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں. کسی معاشرے کو سنوارنے میں اخبار اہم کردار ادا کرتا ہے. اس کا استعمال کم ہونے کے باوجود اس کی ضرورت اور اہمیت پہلے جتنی ہی ہے. 

%MCEPASTEBIN%



About the author

Kiran-Rehman

M Kiran the defintion of simplicity and innocence ;p

Subscribe 0
160