جزیروں کی دنیا

Posted on at


 

جزیرہ سمندرمیں ایک ایسی خشک جگہ کو کہتے ہیں جس کے چاروں اطراف میں پانی ہوتا ہے اور ان جزیروں کے بارے میں پرانے وقتوں میں بڑے پراسرار کہانیاں مشہور ہیں ان جزیروں کے چاروں اطراف مین سمندر ہونے کی وجہ کوئی ان کہانیوں یا داستانوں کی تصدیق بھی نہیں کرپاتے تھے اور ان داستانوں کی وجہ سے لوگوں میں بڑا خوف و ہراس پھیل جاتا تھا اور لوگ اس کے بارے میں بڑے محتاط انداز میں بات کرتے تھے سر زمیں عرب بھی دنیا کا ایک بڑا جزیرہ نما علاقہ ہےدنیا میں تقریبا ۱۷۰۰ جزائر ہے اور ان  جزائر کو دو حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے بری اور بحری

بری جزیرے یہ وہ جزیرے ہیں جو کسی وقت کسی بھی براعظم سے سے منسلک رہے تھے لیکن یہ زمیں کھسک جانے سے  پھر یہ سمندر میں شامل ہوگئے جیسا کہ جزیرہ سری لنکا، براعظم ایشیا سے منسلک تھا اسی براعظم افریقہ سے مڈغاسکر کا جزیرہ

بحری جزائر یہ خشکی کے براعظموں سے دور واقع ہوتے ہیں یہ جزائر زیادہ تر آتش فشاں پہاڑوں کی چوٹیاں ہیں جو سظح سمندر کے درمیان سے سر نکالے کھڑے ہوتے ہیں

بحرالکاہل کی جزائر میں امریکہ کی ہوائی ریاست جو کے بحرالکاہل کے وسط میں واقع ہیں امریکہ کی یہ ریاست ایک بڑے آتش فشان کے پھٹنے سے وجود میں آئی

بحراوقیانوس کے جزیرے  اس مین برطانیہ کے جزیرے جن کی دو بڑے اور باقی چھوٹے جزائر ہیں ان میں اسکاٹ لینڈ ، آئرلینڈ وغیرہ شامل ہیں اسکاٹ لینڈ پہاڑی سلسلوں پر مشتمل ہے اوریہاں کے لوگ گلہ بانی کرتے

ہیں۔۔     



About the author

sss-khan

my name is sss khan

Subscribe 0
160