ہیلز کی سنچری نے برطانیہ کی کرکٹ ورلڈکپ میں آگے بڑھنے کی امیدیں روشن کر دیں

Posted on at


آج میں جس میچ کی بات کرنے جا رہا ہوں وہ برطانیہ کیلئے مارو یا مرو کی حیثیت رکھتا تھا ۔ ورلڈکپ میں آگے بڑھنے کیلئے انکا یہ میچ جیتنا ضروری تھا ۔ یہ میچ ان دو ٹیموں کے درمیان تھا جن میں سے ایک ٹوئنٹی ٹوئنٹی کی سابقہ چیمپئن اور دوسری بھی ٹوئنٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں شکست کھانے والی ٹیم تھی ۔ دونوں ٹیموں کو ہر قسم کے میچوں کا اچھا خاصا تجربہ تھا ۔ یہ میچ چٹاگانگ میں کھیلا گیا ۔



دونوں ٹیمیں میچ کیلئے بلکل تیار تھیں ۔ برطانیہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ میچ سے پہلے دونوں ٹیموں کے قومی ترانے بجاۓ گئے ۔ سری لنکا کی طرف سے پریرا اور دلشان بیٹنگ کیلئے آئے ۔ مگر یہ دونوں اچھا آغاز نہ فراہم کر سکے کیونکہ پریرا صرف ٣ رن بنا کر آؤٹ ہو گئے تھے ۔ اب جے وردنے بیٹنگ کیلئے آئے ۔ جو انکے سب سے تجربہ کار کھلاڑی تھے ۔ ان دونوں نے بہت عمدہ بیٹنگ کی اور ١٤٥ رن کی شراکت قائم کی ۔ یہ شراکت اس وقت ٹوٹی جب جے وردنے ٨٨ رن بنا کر آوٹ ہو گئے ۔ اس وقت ٹیم کا سکور ١٤٩ تھا ۔



اب سب کی نظریں دلشان پر تھیں کہ یہ آخری چند اوورز میں کیسا کھیلتے ہیں ۔ لیکن یہ بھی کچھ دیر بعد آوٹ ہو گئے ۔ دلشان نے ٥٧ رن بناۓ ۔ اسطرح سری لنکا نے مقررہ ٢٠ اوورز میں ١٩٠ رن بناۓ اور برطانیہ کو جیت کیلئے ١٩١ رن کا پھاڑ جیسا ہدف دیا ۔ یہ مشکل ضرور تھا لیکن برطانیہ کیلئے ناممکن نہیں ۔



اب بات کرتے ہیں برطانیہ کی بیٹنگ کی جس میں ہیلز، لمب ، بٹلر اور مورگن جسے اچھے کھلاڑی ہیں ۔ جب برطانیہ نے اپنی بیٹنگ شروع کی تو ان کو شروع سے شدید مشکلات شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ لمب اور علی ان کے دو کھلاڑی بغیر کوئی رن بناۓ پہلے ہی اوور میں آوٹ ہو گئے ۔ پھر برطانیہ کی طرف سی ہیلز کا ساتھ دینے کیلئے مورگن آئے ۔ ان دونوں نے بہت ہی عمدہ بیٹنگ کی اور ١٥٢ رن کی شراکت قائم کی ۔ مورگن ٥٧ رن بنا کر آوٹ ہو گئے ۔



اب برطانیہ کے پاس صرف ایک ہیلز ہی بیٹسمن بچا تھا جو انکو فتح دلا سکتا تھا اور اس نے بھی اپنی ٹیم کی امیدوں پر پانی نہیں پھیرا ۔ ہیلز نے میدان میں چاروں طرف دلکش شاٹس کھلیے اور میچ ختم ہونے سے پہلے اپنی سنچری مکمل کی ۔ انہوں نے ہی چکھا لگا کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا ۔ انہوں ١١٦ رن کی عمدہ اننگ کھیل کر ثابت کر دیا کہ وہ تنہا ہی میچ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔



میں اس میچ سے بہت لطف اندوز ہوا خاص طور پر ہیلز کی بیٹنگ سے ۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ مستقبل میں برطانیہ کیلئے بہت بڑا کھلاڑی بنے گا ۔         



About the author

160