اپریل فول

Posted on at


ہمارے معاشرے میں مغربی تہواروں کو اختیار کرنے، منانے اور ہماری تہذیب کا حصّہ بنانے کی روایت دن بہ دن زور پکڑتی جا رہی ہے .ہماری نوجوان نسل مغربی تہواروں کی نقالی میں پیش پیش ہے.اسلامی اخلاق و آداب سے بے بہرا ہمارے نوجوان مغرب کی نقل میں اتنا آگے بڑھ چکے ہیں کے اکثر اوقات عیدین کے موقعے پر کچھ نوجوانوں کو یہ کہتے سنا جاتا ہے کے بھائی عید کا دن تو بہت بور ہوتا ہے ہم تو سارا دن سو کر ہی گزار دیتے ہیں.اور یہی نوجوان ویلنٹائن ڈے اور نیو ایر نائٹ اور روز ڈے وغیرہ کے موقع پر سب سے آگے دکھائی دیتے ہیں.افسوس کی بات تو یہ ہے کے ہمارے تعلیمی ادارے بھی مغربی تہذیب کی ترویج میں کردار ادا کر رہے ہیں .با قاعدگی سے ویلنٹائن ڈے،فرینڈشپ ڈے وغیرہ منانا اکثر یونیورسٹیز کی روایت بن چکی ہے اور اس طرح سے ملک میں بے حیائی کو دن بہ دن فروغ حاصل ہو رہا ہے  .لیکن ان سب سے بڑھ کر ایک دن یکم اپریل کو منایا جاتا ہے جس کو اپریل فول کا نام دیا جاتا ہے.یکم اپریل کے دن دوسروں کے ساتھ عملی مذاق کرنے کو اپریل فول کا نام دیا گیا ہے


ویسے تو اپریل کا لفظ لاطینی زبان کے لفظ اپریلس سے اخذ کیا گیا ہے جس کے لفظی معنی پھولوں کے کھلنے کے ہیں.سولہویں صدی کے اواخر تک نیا سال مارچ کے آخر سے شروع کیا جاتا تھا مگر شاہ فرانس نے کیلنڈر کی تبدیلی کا حکم نامہ جب جاری کیا تو نیا سال مارچ کے آخر کی بجاۓ جنوری سے شروع کرنے کا حکم دیا تو چونکہ اس وقت ذرائع ابلاغ کی شدید کمی تھی اس لئے بہت سے لوگوں کو اس تبدیلی کا علم نہ ہو سکا اور وہ یکم اپریل کو ہی نیے سال کی آغاز کی تاریخ سمجھتے رہے اور ایک دوسرے کو تحائف دیتے رہے تو اس وقت جن لوگوں کو اس تبدیلی کا علم ہو چکا تھا انہوں نے اسے لوگوں کو مذاق کا نشانہ بناتے ہوے اپریل فول کے طنزیہ نام سے پکارا اور بعد میں یہی روایت بن گیئ 



 


مگر اپریل فول کی اصل حقیقت بہت دردناک اور بھیانک ہے .جب عیسائی افواج نے اسپین پر لشکر کشی کی تو اسپین کے گلی محلوں میں مسلمانوں کا بے دریغ قتل عام کیا گیا یہاں تک کے عیسائی افواج کے گھوڑے جب گلیوں سے گزرتے تو انکی ٹانگیں گھٹنوں تک مسلمانوں کے خون سے بھر جاتیں .تب اسپین کے بچے کھچے مسلمانوں نے جان بچانے کے لئے عیسائی ہونے کا ڈرامہ رچا لیا انہوں نے اپنی جون تبدیل کر لی گلے میں صلیب لٹکا لی اور عیسائی نام اختیار کر لئے تب فاتح افواج نے ایسے مسلمانوں کو قتل کرنے کے لئے ایک منصوبہ بنایا اس منصوبے کے تحت ملک میں اعلانات کرواے گیۓ کے سب مسلمان غرناطہ میں اکھٹا ہو جایں تا کہ ان کو ان کے ملک روانہ کر دیا جائے



چوں کہ ملک میں امن و امان کے صورت حال قائم ہو چکی تھی اس لئے مسلمان غرناطہ میں مقررہ مقام پر اکھٹا ہونا شروع ہو گیۓ وہاں ان کی خاطر مدارت کی گیئ اور بعد ازاں ان کو ایک بھری جہاز میں سوار کر دیا گیا تا کہ ان کو ان کے ملک بھیجا جا سکے  مگر جب یہ جہاز بیچ سمندر گہرے پانی میں پہنچا تو پہلے سے سوچے سمجھے منصوبے پر عمل کرتے ہویے ان بیگناہ مسلمانوں کو پانی میں ڈبو کر ہلاک کر دیا گیا .سپین میں اس بات پر خوب جشن برپا ہوا کہ ہم نے اپنے دشمنوں کو کیسا بیوقوف بنایا .اس کے بعد یہ روایت پوری مغربی دنیا میں پھیلتی چلی گیئ اور اس کو فرسٹ اپریل فول کے نام سے پکارا گیا 



 


اور اب یہی دن پاکستان میں پورے جوش اور جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے .ایک دوسرے کے گھروں میں گمنام فون کالز کی جاتی ہیں کے آپ کے فلاں رشتے دار کا ایکسیڈنٹ ہو گیا یا فلاں عزیز جان سے ہاتھ دھو بیٹھا اور کوئی یہ نہیں سوچتا کہ اس خبر کا ردعمل کیا ہوگا ہر سال سینکڑوں لوگ ان جھوٹی افواہوں پر یقین کرتے ھوے صدمے سے بے ہوش ہو جاتے ہیں اور کئی تو ہلاک بھی مگر ہمارے کان پر جوں تک نہیں رینگتی کیوں کہ مغرب کی اندھی تقلید میں ہم اس قدر بے حس ہو چکے ہیں کہ اپنی ذرا سی تفریح کہ لئے بولے گیۓ جھوٹ کو جھوٹ سمجھتے ہی نہیں اور نہ ہی یہ سوچتے ہیں کہ ہمارا یہ جھوٹ کسی کی ہلاکت کا سبب بھی بن سکتا ہے  



About the author

hammad687412

my name is Hammad...lives in Sahiwal,Punjab,Pakistan....i love to read and write that's why i joined Bitlanders...

Subscribe 0
160